سلامتی کے خدشات ،فاٹا میں اب بھی 11لاکھ لوگ گھروں سے دور ہیں،اقوام متحدہ،نقل مکانی کرنیوالوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلیے مزید وسائل درکار ہوں گے،کیونگ و ہاکانگ

ہفتہ 10 مئی 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی اْمور کی نائب سیکرٹری جنرل کیونگ و ہاکانگ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے سلامتی کے خدشات کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں سے اب بھی 11 لاکھ اپنے گھروں سے دور ہیں،یہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں لیکن امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے اختتام پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کی واپسی کے لیے اْنھیں اس بات کی یہ یقین دہانی ضروری ہے کہ وہ ایک محفوظ ماحول میں واپس جا رہے ہیں لیکن جب تک شورش اور قبائلی لڑائی جاری رہے گی اْن کے تحفظ کی ضمانت نہیں ہے۔پاکستان میں سلامتی کے خدشات، قدرتی آفات اور غذائی قلت کی وجہ سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ اور ملحقہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی ہے۔کیونگ نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید وسائل درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :