صدر اوباما کو تقریب میں ایک شخص نے ٹوک کر بات کاٹ دی ، اوباما نے صورت حال اپنی بذلہ سنجی سے سنبھال لی

ہفتہ 10 مئی 2014 07:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما کو ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے ٹوک کر بات کاٹ دی، صدر اوباما نے صورت حال اپنی بذلہ سنجی سے سنبھال لی۔امریکی صدر بارک اوباما اپنی بذلہ سنجی سے نہیں چوکتے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شرکاء میں سے ایک شخص نے صدر اوباما کی بات کاٹنے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے خوب صورتی سے جواب دیے۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سے خطاب کے اختتامی لمحات میں تقریب کے شرکاء میں موجود ایک شخص نے صدرباراک اوباما سے ایتھوپیا کی آزادی کے بارے میں چیخ کرکچھ پوچھا۔ صدر اوباما نے اس شخص کو ذرا ٹھہرنے کے لیے کہا تاکہ وہ اپنا خطاب مکمل کرلیں،تاہم وہ شخص مسلسل بولتا رہا اورصدراوباما اسے اپنے مخصوص دلچسپ اندازمیں جواب دیتے رہے، جس پراس شخص نے صدر اوباما سے اپنی محبت کا اظہار کیا توانھوں نے بھی انتہائی خوب صورت الفاظ میں اس سے جوابی محبت کااظہارکرڈالا۔