یوکرائن، مشرقی شہر ماری اوپول میں جھڑپیں، کم از کم 21 ہلاک

ہفتہ 10 مئی 2014 07:11

یوکرائین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)یوکرائن کے بحران زدہ جنوب مشرقی شہر ماری اوپول میں روس نواز علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے مابین تازہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور بیس علیحدگی پسند شامل ہیں۔ دریں اثناء روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج غیر متوقع طور پر حال ہی میں روس کا حصہ بننے والے یوکرائن کے سابق علاقے کریمیا پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے اس دورے کے مقصد دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت فوجوں کی فتح کے دن ہونے والی خصوصی تقریبات میں شرکت کرناہے۔ پوٹن کے اس دورے پر یوکرائن کے علاوہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے بھی تنقید کی گئی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اپنے دو روزہ دورے پر آج دارالحکومت برلن پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران وہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ روس کے خلاف ممکنہ نئی پابندیوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :