نائجیریا، حملوں میں کم از کم 30افراد ہلاک

ہفتہ 10 مئی 2014 07:11

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)شمالی نائجیریا میں ایک پْل پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 30افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ حملہ کیمرون کی سرحد کے قریب ایک گاوٴں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی پل پر نائجیریا اور کیمرون کے فوجیوں کی چیک پوسٹیں تھیں۔ اس حملے کے پیچھے عسکری گروپ بوکو حرام کا ہاتھ خیال کیا جاتا ہے۔ چند روز پہلے اسی گاوٴں میں کم از کم تین سو افراد کو ہلاک اور گیارہ خواتین کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کا ذمہ دار بھی جہادی گروپ بوکو حرام ہی تھا۔

متعلقہ عنوان :