بھارت ،عاشق نے بے وفائی پر محبوبہ کو شادی کے سیج پر گولی مار کر قتل کردیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:14

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) بھارت میں بھوپال کے علاقے میں عاشق نے بے وفائی پر محبوبہ کو شادی کی سیج پر گولی مار کر قتل کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ رات لال گھاٹی کے علاقے میں ایک میرج گارڈن میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک شخص جس کی شناخت انوراگ کے نام سے ہوئی ہے‘ نے دلہن پر دو گولیاں فائر کیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعہ کے بعد شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم انوراگ نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون جوکہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھی‘ نے اسے دھوکہ دیا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق مقتولہ خاتون کا کبھی بھی انوراگ کیساتھ کسی قسم کے پیار کا کوئی رشتہ نہیں رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :