چین کی فضائی بیڑے میں خفیہ اور انوکھا ہتھیار شامل

ہفتہ 10 مئی 2014 07:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)چین کی فضائیہ نے خفیہ ہتھیار شامل کرلیا ہے جو لڑاکا طیاروں کی راہ میں آنیوالے پرندوں سے نجات دلائے گا، یہ ایسا خفیہ ہتھیار ہے جسے جان کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔بندوق نہ گولا بارود مگر چینی فضائیہ کا خفیہ ہتھیار ہے بندر، جی ہاں آپ ہوگئے نا حیران۔

(جاری ہے)

چائنیز ایئرفورس نے آئے دن پرندوں کے طیارے سے ٹکرانے کے واقعات کا بالآخر توڑ ڈھونڈ ہی نکالا۔ بندروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جس کے بعد شمالی ایئربیس پر یہ بندرڈیوٹی دے رہے ہیں۔تربیت یافتہ بندر کسی بھی درخت پر گھونسلہ دیکھتے ہی ختم کردیتے ہیں۔ اِس کا مقصد شمالی ایئربیس کے آس پاس سے پرندوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرنا ہے یعنی نہ رہے گا بانس نہ بجے گی۔

متعلقہ عنوان :