الیکشن کمیشن نے این اے 202سے آفتاب شعبان میرانی اورسینٹ کی خالی نشست پرڈاکٹرعبدالقیوم سومروکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 202شکارپورسے آفتاب شعبان میرانی اورسینٹ کی خالی نشست پرڈاکٹرعبدالقیوم سومروکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202شکارپورسے پاکستان پیپلزپارٹی کے آفتاب شعبان میرانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

آفتاب شعبان میرانی نے 2013ء کے انتخابات میں کامابی حاصل کی تھی اورتیرہ پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ انتخابات ہونے تھے جنہوں نے گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ سندھ سے فیصل رضاعابدی کی سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پرڈاکٹرعبدالقیوم سومروکے خلاف کسی امیدوارنے کاغذات جمع نہیں کرائے ،الیکشن کمیشن نے انہیں کامیاب قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔