اسلام آباد‘11 مئی کا احتجاج ریڈ زون کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز لگانا شروع کردیئے گئے‘سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت

ہفتہ 10 مئی 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) 11 مئی کا احتجاج ریڈ زون کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز لگانا شروع کردیئے گئے‘ ہفتہ کی شام تمام راستے سیل کردیئے جائیں گے سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہراہ دستور پر جلسہ اور احتجاج کے اعلان کے بعد 11 مئی کے احتجاج کو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب سے روکنے کے لئے ڈی چوک کے قریب بلیو ایریا سے ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں درجنوں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جن کو تمام داخلی راستوں کو روکنے کیلئے لگایا جارہا ہے ریڈ زون کی جانب سے جانے والے راستوں کو سیل کرنے کا کام ہفتہ کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا ادھر ریلی کے راستوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :