سرگودھا ،آدم خوری کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں کے مقدمہ کی سماعت ملتوی،16 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 10 مئی 2014 07:10

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج نے آدم خوری کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے 16 مئی کو انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دریا خان پولیس نے ملزمان عارف اور عرفان جو قبروں سے مردے نکال کر انسانی گوشت کھانے کے الزام میں سنٹرل جیل میانوالی میں بند ہیں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا جہاں پر مختصر سماعت کے بعد عدالت نے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :