پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاعی کرے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا، لیکن اولمپک کونسل آف ایشیاء نے دفاعی چیمپینز کو ایک موقع ضرور دے دیا ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پر انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء)پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں اعزاز کا دفاعی کرے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا، لیکن اولمپک کونسل آف ایشیاء نے دفاعی چیمپینز کو ایک موقع ضرور دے دیا ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پر انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردیاولمپک کونسل آف ایشیاء نے پاکستان ہاکی کو ایک اور لائف لائن دے دی۔

(جاری ہے)

پی او اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کی انٹری بھیجنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن مئی کے آخری ہفتے تک انٹری بھیج کر ایونٹ میں ہاکی ٹیم کی شرکت یقینی بناسکتی ہے۔بصورت دیگر کامن ویلتھ گیمز کی طرح یہاں بھی دروازے بند ہوجائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جو نام پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھیجے تھے وہ نامکمل تھے۔

متعلقہ عنوان :