14 سالہ مسلم طالب علم کو اسکاٹ لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کرلیا گیا

ہفتہ 10 مئی 2014 07:02

سکاٹ لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) 14 سالہ مسلم طالب علم کو اسکاٹ لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کرلیا گیا۔دی ایکسٹرا کی ایک رپورٹ کے مطابق ابتحیٰ مقصود ایسٹ وڈ ہائی اسکول کی طالب علم ہیں جنہیں گلاسگو کرکٹ کلب میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتحیٰ اب تک اپنی ٹیم کے لیے دو میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے ایک میں انہیں شکست اور ایک میں فتح نصیب ہوئی۔اس موقع پر 14 سالہ طالب علم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہترین تجربہ تھا، وہ اپنی ٹیم میں سب سے چھوٹی ہیں لیکن سب ان سے بہت اچھے سے ملے۔'وہ بہت دوستانہ تھے اور مجھے بالکل پریشانی نہیں ہوئی۔ مجھے امید ہے کہ دو ہفتوں بعد ہونے والے میچز کے لیے مجھے منتخب کیا جائے گا۔'

متعلقہ عنوان :