فٹنس ٹیسٹ مکمل ، کیمپ میں قومی کرکٹرز کافزیکل ٹریننگ کا آغاز

ہفتہ 10 مئی 2014 07:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مئی۔2014ء) فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد کیمپ میں قومی کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیا،طویل القامت فاسٹ باوٴلر محمد عرفان بھی ان ایکشن دکھائی دیے۔نینشل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک ماہ کے کیمپ میں انتالیس کھلاڑیوں کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اب کھلاڑیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے شدید گرم موسم میں صبح اور شام کے سیشنز کیدوران اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں دو دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن شروع ہوگئے ہیں جو اٹھارہ روز تک جاری رہیں گے،ٹریننگ میں کھلاڑیوں کو رننگ اور ماڈرن ڈرلز کرائی جارہی ہیں تاکہ انہیں جسمانی طور پر مضبوط بنایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں زیادہ تر قومی کرکٹرز کا بیپ ٹیسٹ آٹھ سے گیارہ کے درمیان رہا۔قومی انڈر نائنٹین ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے گیارہ اعشاریہ چار جبکہ شان مسعود،فواد عالم،عمر امین اور احسان عادل نے بارہ بارہ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔