چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو کالعدم، ذکا اشرف سمیت 38 برطرف ملازمین ملازمت پر بحال ، پی سی بی کی عبوری کمیٹی کو بھی غیر قانونی قرار،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی غیر قانونی ہے سیاسی بنیادوں پر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، عدالت کے فیصلے کے بعد جمہوریت مضبوط ہوئی ہے،ذکا اشرف، کرکٹ کی بحالی کے لئے مزید بہتر اقدامات بھی کئے جائینگے عدالت کا حکم نامہ ملنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا دوبارہ چارج سنبھال لوں گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 مئی 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ذکا اشرف سمیت 38دیگر برطرف ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کردیا ہے ۔ عدالت نے پی سی بی کی عبوری کمیٹی کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ عدالت نے گزشتہ تاریخ پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت عالیہ نے گزشتہ تاریخوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی غیر قانونی ہے سیاسی بنیادوں پر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ رجب نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو گورننگ باڈی کے ممبر ریئر کمونڈور ایم ارشید حسین و دیگر برطرف ملازمین نے عدالت میں چیئرمین پی سی بی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا عدالت نے پی سی بی کے مختلف کیٹگریز جن میں گورننگ باڈی کے ممبران و دیگر سٹاف شامل ہیں عدالت نے ان تمام لوگوں کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا ہے اور سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی برطرفی کا فیصلہ معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے فیصلے میں پی سی بی کی عبوری کمیٹی کوبھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور کرکٹ کی بحالی کے لئے مزید بہتر اقدامات بھی کئے جائینگے عدالت کا حکم نامہ ملنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا دوبارہ چارج سنبھال لوں گا ۔