جنوبی کوریا کی صدر نے گزشتہ ماہ ڈوبنے والے بحری جہاز کے نتیجے میں 300 افراد کی ہلاکت پر باضابطہ معافی مانگ لی

منگل 20 مئی 2014 07:15

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) جنوبی کوریا کی صدر نے گزشتہ ماہ ڈوبنے والے بحری جہاز کے نتیجے میں 300 افراد کی ہلاکت پر باضابطہ معافی مانگ لی اور ریسکیو مشن میں ناکامی پر کوسٹ گارڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پر ریسکیو آپریشن میں ناکافی کی وجہ سے بہت زیادہ عوامی دباؤ تھا جس کی بنا پر انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران قوم سے باضابطہ معافی مانگ لی اور ساتھ ساتھ انہوں نے کوسٹ گارڈ کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ واضح رہے کہ اسے حادثے میں 286 افراد ہلاک جبکہ 18 لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ امدادی ٹیمیں صرف 172 افراد کو زندہ بچا سکی تھیں۔