پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس غیرقانونی ہے، ذکا اشرف ،نجم سیٹھی نے چیرمین کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھال کر توہین عدالت کی ہے اور وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے،ایک شخص کو نوازنے کے لیے کرکٹ کی ساکھ کو تباہ کردیا گیا، میڈیا سے گفتگو

منگل 27 مئی 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)سپریم کورٹ کی جانب سے کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے روکے جانے والے ذکا اشرف نے ایک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس غیرقانونی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے چیرمین کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھال کر توہین عدالت کی ہے اور وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ذاکا اشرف نے کہا کہ ایک شخص کو نوازنے کے لیے کرکٹ کی ساکھ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کیس کافی مضبوط ہے اور انہیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔