جیو کی طرف سے قابل اعتراض پروگرام پیش کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ قائم،جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں خصوصی کل سے دائر تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے گا ، قابل اعتراض بینرز بارے کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بینچ کرتا رہے گا

اتوار 1 جون 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) جیو کی طرف سے قابل اعتراض پروگرام پیش کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ قائم کردیا گیاہے جو ( کل ) پیر سے اس حوالے سے دائر تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے گا ۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں یہ خصوصی بینچ جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل اور محمود اختر نقوی ایڈووکیٹ سمیت متعدد لوگوں نے اس پروگرام کیخلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہیں ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے یہ تین رکنی بینچ تشکیل دیئے جانے کے بعد تمام فریقوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ دریں اثناء قابل اعتراض بینرز کے بارے میں کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں وہی بینچ کرتا رہے گا جو پہلے کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :