نواب خیر بخش مری کو نیوکاہان کوئٹہ کے شہدائے بلوچستان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 13 جون 2014 07:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13جون۔2014ء) بلوچ قومی رہبر نواب خیر بخش مری کو نیوکاہان کوئٹہ کے شہدائے بلوچستان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا گزشتہ دنوں کراچی میں علالت کے بعد انتقال کر جانے والے بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش میت کی میت بدھ کو سی ون تھرٹی طیارے میں کراچی سے کوئٹہ لائی گئی ان کی نماز جنازہ ریلوے گراوٴنڈ میں ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ادا نہ ہوسکی اور نواب خیر بخش مری کے نظریاتی و فکری ساتھی ان کے جسد خاکی کو نیوکاہان کوئٹہ لے گئے شہدائے بلوچستان قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی ان کی نمازہ جنازہ میں نواب محمد اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی ،سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ میر ہمایوں مری ،نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء اختر لانگو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوٴں،کارکنو ں ،سول سوسائٹی کے نمائندوٴں ،قبائلی عمائدین نے شرکت کی اہلسنت والجماعت بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے نواب خیر بخش مری کی نماز جنازہ پڑھائی سینکڑوں سوگوار نظریاتی و فکری کارکنان کی موجودگی میں ان کے جسد خاکی کو بلوچ قومی اعزاز کے ساتھ آسودہ خاک کردیا گیا اور ان کی آخری آرام گاہ پر آزاد بلوچستان کا پرچم لہرایا گیا ۔