وزارت دفاع نے پیمرا کیجانب سے جیو کو دی گئی سزا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا

جمعہ 20 جون 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) ترجمان کے مطابق وزارت دفاع نے آئی ایس آئی کی ہرزہ سرائی کرنے پر پیمرا کی جانب سے جیو کو دی گئی سزا میں اضافے کے لئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے خلاف مہم چلا کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک دشمنی کے اقدامات پر جیو کو دی جانے والی سزا ناکافی ہے۔

جیو کا جرم بڑا اور سزا کم ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان لائسنس معطلی کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ اس لئے اٹارنی جنرل جیو کی سزا میں اضافے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں۔ واضح رہے کہ آئی ایس آئی کی ہرزہ سرائی کرنے پر پیمرا نے جیو کا لائسنس پندرہ روزکے لئے معطل اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :