صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل عرس میں مختلف واقعات ، شدید گرمی ، نہروں میں نہاتے اور ٹریفک حادثات میں مزید 8 افرادجاں بحق ، عرس کے تین دنوں میں 60 زائرین جاں بحق، درجنوں بے ہوش ہوگئے

جمعہ 20 جون 2014 07:43

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل عرس میں مختلف واقعات ، شدید گرمی ، نہروں میں نہاتے اور ٹریفک حادثات میں جمعرات کے روز مزید 8 افرادجاں بحق ، عرس کے تین دنوں میں 60 زائرین جاں بحق جبکہ درجنوں بے ہوش ہوگئے ہیں، سیہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہبا ز کا 762 واں تین روزہ عرس کے تین دنوں میں 48 سینٹی گریڈ قیامت خیز گرمی اور نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود زائرین کے نہاتے اور روڈ حادثات کے باعث مختلف واقعات میں اب تک 60 زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں،

جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نہروں میں نہانے پر 144 نافذ کیا ہوا ہے اس کے باوجود بھٹ بڑی تعداد زائرین کی اڑل واھ، سم نالے، سندھوں دریاء اور سپنا جھیل میں گرمی سے بچنے کے لیے نہانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوا رہا ہے ایدھی اور تعلقہ سیہون اسپتال کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اکثر زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں اور دوسرے علاقوں سے بتایا جاتا ہے ، 60 میں سے 35 افراد گرمی کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 14 افراد گرمی کے باعث نہاتے ہوئے ڈوب کے جاں بحق ہوگئے، اور 11 افراد مختلف روڈ حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں ، شناخت ہونے والوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جا رہی ہیں جبکہ ابھی تک 7 عورتوں سمیت 20 افراد کی لاوارث لاشیں تعلقہ اسپتال سیہون اور ایدھی کے پاس موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :