اسلام آباد،پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز چینلز پر پابندی عائد کر دی، جیو انٹرٹینمنٹ پر30دن کی پابندی اور1کروڑجرمانہ جبکہ اے آر وائی نیوز پر15روز کی پابندی اور1کروڑ روپے جرمانہ کیاگیا

ہفتہ 21 جون 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے جیوانٹرٹینمنٹ اوراے آروائی نیوزچینلزپرپابندی لگادی ،جیوانٹرٹینمنٹ پر30دن کیلئے پابندی اورایک کروڑروپے جرمانہ جبکہ اے آروائی نیوزپر15دن کی پابندی اورایک کروڑروپے جرمانہ کیاگیا،یہ فیصلہ پیمرا کے جمعہ کے روز ہونیوالے 97ویں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسرے ایجنڈا،آئٹم کے ہیڈکوارٹرزکے ساتھ ساتھ جیوانٹرٹینمنٹ اوراے آروائی نیوزکی طرف سے اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزیوں پرغورکرتے ہوئے کیاگیا۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق جیوانٹرٹینمنٹ کے پروگرام ”اٹھوجاگوپاکستان“اوراس کے عملہ اورمیزبان شائستہ لودھی پروڈیوسرپربھی پابندی اوراس پروگرام کودوبارہ کسی بھی چینل پرپیش کرنے پرپابندی عائدکردی ۔جبکہ اے آروائی نیوزچینل کے پروگرام کھراسچ اوراس کے اینکر کوعدلیہ کے خلاف توہین آمیزاورنفرت پرمبنی پروگرام کرنے پرپابندی عائدکردی ۔پیمراکے فیلڈافسران کواتھارٹی کے احکامات پرفوری طورپراس کی روح کے مطابق عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی گئی۔