بھارت کا پاکستانی سم کارڈز کے استعمال کی اجازت دینے پر غور،پاکستان سے بھارت آنے والے شہری دہشت گرد نہیں، بھارتی سیکریٹری تجارت کا وزارت خارجہ کومراسلہ

بدھ 23 جولائی 2014 07:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)بھارت میں پاکستانی سم کارڈز کے استعمال کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔بھارٹی میڈیا کے مطابق بھارت کے سیکریٹری تجارت راجیو کھیر نے وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں پاکستانی سم کارڈز استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ اس اقدام سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوستانہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا تاہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اس تجویز کے ہر پہلو پر غورکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے بھارت آنے والے شہری دہشت گرد نہیں۔ راجیو کھیر کی تجویز پر وزیر تجارت و صنعت نرملا سیتہ رمن اور ان کے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر خان کے درمیان 24 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں بھی غور کیا جائے گا۔ بھارت میں مودی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان وزراء کی سطح پر ہونے والے یہ پہلے مذاکرات ہوں گے، کہا گیا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے موبائل سم کارڈز کے استعمال پر پابندی ہے تاہم بھارت ایسی کوئی سہولت فراہم کرتا ہے تو پاکستان سے بھی مثبت جواب کی توقع کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :