سانگھڑ ، حلقہ پی ایس 81کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی

بدھ 23 جولائی 2014 06:51

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) ہائیکورٹ آف سندھ کے احکامات پر ضلع سانگھڑ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے ps81 کے 122 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوا اور شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا تفصیلات کے مطابق ہونے والے الیکشن میں حلقہ ps81 سانگھڑ سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے امید وارجام محمد علی 35548 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ پیپلز پارٹی کے امید وار اصغر علی جونیجوحلقہ34175 ووٹ حاصل کئے تھے جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار اصغر علی جونیجو نے حلقہ ps81 سے کامیاب ہونے والے امید وار جام مددعلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی سندھ ہائیکورٹ نے اصغر علی جونیجو کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع سانگھڑ ساغر حسین زیدی کو احکامات دئے حلقہ ps81 کے 30 پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کرکے رپورٹ ہائیکورٹ آف سندھ میں جمع کرائی جائے جس کے بعد آج ڈسٹرکٹ آفیسر کے دفتر سارا صرف دوپولنگ اسٹیشنوں کی گنتی مکمل ہوکسی جس کے نمبر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق 26 جون کو ہونے والی ان دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر جام مددعلی کو 537 ووٹ ملے اور اصغر علی جونیجو کو 3 ووٹ ملے تھے مگر آج دوبارہ گنتی میں ان دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر جام مددعلی کو 316 ووٹ ملے تھے اور اصغر علی جونیجو کو 3 ووٹ ملے جبکہ جام مددعلی کے 221 ووٹ خارج قرار دئے گئے کیونکہ ان ووٹوں پر دونشانوں پر ووٹرز کی اسٹیمپ موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :