14اگست کوصرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے ،بلکہ فیصلہ کن جنگ ہو گی ،عمران خان،جب تک الیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہوگاجدوجہد جاری رکھیں گے ،اسمبلی میں موجودلوگ سسٹم نہیں بدلناچاہتے ہیں ،عوام کوانصاف کیلئے سڑکوں پرآناہوگا،لاہورمیں تقریب سے خطاب

جمعہ 25 جولائی 2014 06:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ 14اگست کوصرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے ،بلکہ فیصلہ کن جنگ ہو گی ،جب تک الیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہوگاجدوجہد جاری رکھیں گے ،اسمبلی میں موجودلوگ سسٹم نہیں بدلناچاہتے ہیں ،عوام کوانصاف کیلئے سڑکوں پرآناہوگا۔لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب نظام اسمبلیوں میں نہیں سڑکوں پرآنے سے بدلے گا،آزادعدلیہ کی جنگ اسمبلی میں نہیں سڑکوں پرلڑی گئی ،حق میں ڈاکہ مارنے والے اسمبلی میں بیٹھے ہیں ،ملک میں بجلی نہیں حکمرانوں کواپنے بزنس کی فکرہے ۔

تحریک انصاف 18سال بے انتہاء محنت کی ہے ،چودہ اگست کوفیصلہ کن جنگ ہوگی ،انصاف کی تلاش میں گیارہ مہینے ہوگئے ہیں ،

14اگست کوکوئی ٹی ٹونٹی نہیں لمبی ٹیسٹ سیریزہوگی،سب تیاری کرلیں جنگ لاہورسے شروع ہوگی ہے ۔

(جاری ہے)

لاکھوں افرادلیکراسلام آبادمیں مارچ کریں گے ،14اگست کوصرف جلسہ کرکے واپس نہیں آئیں گے ،وزیراعظم بنناہوتاتوپہلے دن الیکشن ماننے سے انکارکردیتے ہیں ،ملک کی خاطرالیکشن کے نتائج تسلیم کئے ،دھاندلی نہیں ،حکومت کامینڈیٹ جعلی ہے ،انتخابی نظام ٹھیک کئے بغیرکرپشن ختم نہیں ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حامدخان کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ،60لاکھ روپے خرچ کرکے بھی انصاف نہیں ملا،کرپٹ نظام سے دونمبرلوگوں کوہرایانہیں جاسکتا،الیکشن نظام کوٹھیک کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔