سعودی عرب سمیت ،خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ، آج عید ہوگی ،پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین باجوڑ،مردان اورپشاورکے مختلف علاقوں میں بھی آج عید ہوگی

پیر 28 جولائی 2014 07:48

ریاض ،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)سعودی عرب متحدہ عرب امارات ،خلیجی ممالک ،انڈونیشیا،ملائیشیا،سنگاپور،یورپ میں عیدالفطرآج ہوگی ،پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین باجوڑ،مردان کے چندعلاقوں اورپشاورکے مختلف علاقوں میں عیدمنائے جانے کی اطلاعات ہیں ۔سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں شوال 1435ھ کاچاندنظرآگیااورعدالتی کونسلنے پیر28جولائی کوعیدالفطرمنانے کا باضابطہ اعلان کردیاہے ،سعودی عرب کے علاوہ عراق ،شام ،بحرین ،کویت ،قطر،عرب امارات اردن ،گھانا،خلیجی ممالک ،ایران ،سنگاپور،ملائیشیا،انڈونیشیا،برونائی اوریورپی ممالک میں بھی عیدالفطرآج پیرکومذہبی جوش وخروش سے منائی جائے گی جبکہ پاکستان اوربھارت سمیت مختلف مشرقی ممالک میں شوال کے چاندکی رویت کافیصلہ آج کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے چاندنظرآنے کی توقع ظاہرکردی ہے ،ادھرپاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اورباجوڑکے علماء نے سعودی عرب کے ساتھ آج عیدمنانے کااعلان کردیاہے جبکہ پشاورکی جامع مسجدقاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں ضلع بھرکے علماء شریک ہوئے ،مردان میں بھی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہومردان کی غیرسرکاری کمیٹی کے مطابق ضلع سے چاندنظرآنے کی بارہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعدمردان کے مختلف علاقوں میں آج عیدمنانے کااعلان کردیاہے تاہم اکثرمقامات پرلوگوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ عیدمنانے کااعلان کیاہے ۔

پشاورکی مسجدقاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے مطابق چاندنظرآنے کی 34شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن کاجائزہ لینے کے بعدپشاورکے مختلف علاقوں میں بھی آج پیرکوعیدمنانے کااعلان کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :