مشکل وقت اور عید کے خوشی کے موقع پر متاثرین کے ساتھ ہیں ،عمران خان،بنوں میں تاخیر سے پہنچنے کے باعث نماز عید ادانہ کر سکے،تحائف تقسیم کئے

منگل 29 جولائی 2014 06:06

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔متاثرین میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔ پیر کے روز عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں پہنچے جہاں پر انہوں نے متاثرین کے کیمپ میں عید منائی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں متاثرین اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خراب موسم کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور وہ دیر ہونے کی وجہ سے متاثرین کے ساتھ عید کے نماز ادا نہ کر سکے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں متاثرین کی مشکلات کا ادراک ہے ۔مشکل وقت اور عید کے خوشی کے موقع پر متاثرین کے ساتھ ہیں اورپوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔متاثرین کی جتنی مذمت ہو سکی کریں گے۔متاثرین کو سند ھ اور پنجاب میں جانے سے روکنا قابل مذمت ہے ۔کوئی طاقت لانگ مارچ کو نہیں روک سکتی۔14 اگست کو عوام کا سمندر نکلے گا

متعلقہ عنوان :