وزیرداخلہ چوہدری نثارکی عمران خان سے ملاقات،آزادی مارچ روکنے کا مشورہ،آزادی مارچ ضرور ہوگا،انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی انصاف نہیں ملا،عمران خان

ہفتہ 2 اگست 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے آزادی مارچ نہ کرنے کا مشورہ دیا،جس کو تحریک انصاف کے چےئرمین نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ ضرور ہوگا،انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی انصاف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ نے جمعہ کے روز عمران خان کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔

وزیرداخلہ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے تمام تحفظات کو دور کرے گی،تحریک انصاف کے مطالبات ماننے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔تحریک انصاف آزادی مارچ کو روک دے۔جس پر عمران خان نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے کا وقت گزر چکا ہے،انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن انصاف نہیں ملا۔