نواز شریف آج شام تک استعفیٰ دیں ورنہ وزیراعظم ہاوٴس میں گھس جاؤنگا،عمران خان کی ڈیڈلائن ،ہمارے قافلے کوپولیس روک سکتی ہے نہ فوج ،نواز شریف سن لیں استعفیٰ ہی نہیں احتساب کرنے بھی آرہاہوں ،ہم ریڈزون کوگرین زون بنادیں گے، ریڈزون میں داخل ہونے کے بعدخطاب

بدھ 20 اگست 2014 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کومستعفی ہونے کیلئے آج بدھ کی شام تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاہے کہ اگرنوازشریف نے استعفیٰ نہ دیاتووزیراعظم ہاوٴس میں گھس جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات گئے آزادی مارچ کے قافلے کے ہمراہ ریڈزون میں داخل ہونے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج شام تک ڈیڈلائن دیتاہوں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرانتظارکروں گا، نوازشریف مستعفی ہوجائیں ،ورنہ وزیراعظم ہاوٴس میں گھس جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے قافلے کوپولیس روک سکتی ہے اورنہ فوج ،نواز شریف سن لیں استعفیٰ ہی نہیں احتساب کرنے بھی آرہاہوں ،اتنے لوگوں کے سامنے تمہارے کنٹینرزکچھ بھی نہیں ہیں ،وزیراعظم نے بہت انتظارکرادیااب پیچھے نہیں ہٹوں گا،نوازشریف سن لومیں تیزباوٴلرہوں ،مزیدصبرنہیں کرسکتا،ہم ریڈزون کوگرین زون بنادیں گے ۔