صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے صدر کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق اعتماد میں لیا، دونوں جماعتوں سے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے امید ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں گے، نواز شریف

جمعہ 22 اگست 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ملاقات‘ وزیراعظم کا صدر مملکت سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت سے وزیراعظم نواز نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال‘ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق اعتماد میں لیا اور کہا کہ حکومت نے دونوں جماعتوں سے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے ہیں اور امید ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں گے۔ صدر مملکت کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ صدر اور وزیر اعظم نے اس با ت پر بھی اتفا ق کیا کہ مو جودہ اسمبلیا ں اپنی مدت پو ری کر یں گی ۔