پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار، آئین اور جمہوریت کا ساتھ دینے کا اعلان،جمہوریت کا تحفظ کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،آصف زرداری

جمعہ 22 اگست 2014 09:05

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء )پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی اپنی ذمہ داری اد ا کرے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ، آئین کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دبئی میں ساڑھے چار گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔ کمیٹی نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا تا ہم فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات میں آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان سپریم اور آئین کی بالادستی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بحران کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر غور کیا گیا۔

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے استعفوں کے مطالبے پرناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے بدلتی صورتحال میں فیصلوں کا اختیار آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو دے دیا ہے ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، امین فہیم، قمرزمان کائرہ، رحمان ملک اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کسی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی، بعض اراکین نے رائے دی کہ وزیراعظم نواز شریف لچک کا مظاہرہ کریں اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :