اب بہت ہوگیا، یہ آخری لائن ہے اس سے آگے کوئی بھی جماعت گئی کسی پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا یا قانون توڑا گیا تو قانون اپنا بھرپور دفاع کرے گا ، ،چوہدری نثار علی خان ،حکومت نے اب تک برداشت ، صبر اور لچک کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ، عمران خان ماڑ دھاڑ اور بدتہذیبی کا ٹریلر بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں ، عمران خان اور طاہر ا لقادری نے وفاقی حکومت کو جلسوں کیلئے لکھ کر دی گئی تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کی اس کے باوجود وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر انہیں پارلیمنٹ ہاؤس تک آنے کی اجازت دی گئی ، خون خرابہ ، یلغار اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون ضرور حرکت میں آئیگا ، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقاتیں معمول کا حصہ اور اندرونی سکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے ہیں دو خود کش حملہ آور اور ایک بارود سے بھری گاڑی داخل ہوسکتی ہے جن کا نشانہ مارچ کے شرکاء ہیں ، عمران خان نے نواز شریف کو گالم گلوچ کرکے اپنا سیاسی قد کاٹھ کم کیا ہے ، ان کی نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں سیاسی لڑائی کو ان کے بچوں تک لے گئے ہیں ، عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کی تجویز ہماری نہیں تھی ، جس نے یہ ڈرامہ رچایا ان کو پکڑا جائے ، عمران خان کے تمام الزامات اپنی جگہ مگر سیکرٹری داخلہ جیسے شخص پر انہوں نے ایسے بے بنیاد الزامات لگائے جن کا کوئی جواز نہیں بنتا ، ، خدارا الزامات کی سیاست کو چھوڑ کر پاکستان اور پاکستان کی عزت کا سوچا جائے ، پریس کانفرنس
ہفتہ 23 اگست 2014 09:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک برداشت ، صبر اور لچک کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ، عمران خان ماڑ دھاڑ اور بدتہذیبی کا ٹریلر بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں ، عمران خان اور طاہر ا لقادری نے وفاقی حکومت کو جلسوں کیلئے لکھ کر دی گئی تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کی مگر اس کے باوجود وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر انہیں پارلیمنٹ ہاؤس تک آنے کی اجازت دی گئی ،مگر یہ آخری لائن ہے اس سے آگے کوئی بھی جماعت گئی کسی پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا یا قانون توڑا گیا تو قانون اپنا بھرپور دفاع کرے گا ، اگر مظاہرہ کرنے والے اس امید میں بیٹھے ہیں تو وہ اپنے ذہن سے نکال لیں کہ خون خرابہ ، یلغار اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون ضرور حرکت میں آئیگا ، بتایا جائے دنیا کی کس جمہوریت میں اس طرح سے کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان بھی مشکل سے عدالت عظمیٰ پہنچ سکیں ، وکلاء نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے صحیح معنوں میں محافظ ہیں، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقاتیں معمول کا حصہ اور اندرونی سکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے ہیں دو خود کش حملہ آور اور ایک بارود سے بھری گاڑی داخل ہوسکتی ہے جن کا نشانہ مارچ کے شرکاء ہیں ، عمران خان نے نواز شریف کو گالم گلوچ کرکے اپنا سیاسی قد کاٹھ کم کیا ہے ، ان کی نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں سیاسی لڑائی کو ان کے بچوں تک لے گئے ہیں ، عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کی تجویز ہماری نہیں تھی ، جس نے یہ ڈرامہ رچایا ان کو پکڑا جائے ، عمران خان کے تمام الزامات اپنی جگہ مگر سیکرٹری داخلہ جیسے شخص پر انہوں نے ایسے بے بنیاد الزامات لگائے جن کا کوئی جواز نہیں بنتا ،شاہد خان ایسے شخص ہیں جنہوں نے ساری زندگی عزت کے سوا کچھ بھی نہیں کمایا ، ان کی ایمانداری کا ثبوت نہ صرف بیورو کریسی بلکہ تمام سیاستدان بھی دیتے ہیں ، خدارا الزامات کی سیاست کو چھوڑ کر پاکستان اور پاکستان کی عزت کا سوچا جائے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام پنجاب ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
آفتاب چیمہ نے رخصت کی درخواست دی تھی جس پر انہیں ان کی مرضی کی جگہ بھیجا گیا ہے عمران خان کسی افواہ پر یقین کرنے سے پہلے کم از کم ان سے پوچھ لیتے مگر وہ کنٹینر میں تو ویسے بیٹھے ہوئے تھے یہ سن کر کنٹینرکی چھت پر چڑھ گئے اور الزامات کی بناء سوچے سمجھے بوچھاڑ کردی ۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو اب تک ہر قسم کی سہولت فراہم کی اور پانی بھی پہنچایا مگر اس کے باوجود الزام لگایا گیا کہ پانی میں کچھ ملایا جارہا ہے اگر پانی کے اندر کچھ ملایا جاتا تو پوری پوری رات لوگ ناچ گانے پر یوں ڈانس کرتے ہوئے نظر نہ آتے ۔ کنٹینرز سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لگائے گئے ہیں شروع دن سے مارچ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات تھے جو اب بھی برقرار ہیں اور ایک روز قبل ایک ملٹری ایجنسی کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے ایک سینئر افسر نے ذاتی طور پر انہیں بتایا ہے کہ دو خود کش حملہ آور اور ایک بارود سے بھری گاڑی داخل ہوسکتی ہے جن کا نشانہ مارچ کے شرکاء ہیں اسلام آباد سمیت دوسرے مقامات پر کنٹینرز مارچ کے شرکاء کی حفاظت اور سکیورٹی کے پیش نظر لگائے گئے ہیں کیونکہ بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا راستہ خیبر پختونخواہ سے ہے مگر اس کے باوجود ہم اس شرط پر یہ کنٹینرز ہٹانے کیلئے تیار ہیں کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری تحریری طور پر لکھ کر دیں اور یہ ذمہ داری قبول کریں کہ اگر اس دوران کسی قسم کی تخریب کاری یا دہشتگردی کا کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ د ار وہ خود ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تین چار دن کے دوران گندگی کا ایک طوفان برپا کردیا گیا ہے اور ریڈ زون میں ہر طرف بدبو ہی بدبو پھیل چکی ہے جہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرین ایریا ٹائلٹ بن چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ خدارا پاکستان کے ” دل اسلام آباد “ پر رحم کریں اور دنیا میں ملک کا تماشہ نہ بنائیں ان حالات کی وجہ سے دو ممالک کے سربراہان مملکت نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔
سٹاک ایکسچینج (ن) لیگ کا نہیں ،ڈالر 101روپے سے اوپر جا چکا ہے اور اب تک معیشت کو سینکڑوں ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے کیا تحریک انصاف کی تحریک کا مقصد ملک کو دیوالیہ بنانا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے حق میں ہیں مگر عمران خان جمہوریت کی مخالفت میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ انہیں اب سب اپنے دشمن نظر آتے ہیں ۔ اندرونی سکیورٹی کا معاملہ وفاقی وزیر داخلہ کی ذمہ د اری ہوتی ہے اور ہمارے ملک کی ایجنسیاں اور دفاع اتنا کمزور نہیں کہ یہ مظاہرین یہاں تک پہنچ سکتے مگر وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر انہیں آگے آنے دیا گیا مگر ہماری مصلحت اور جمہوریت پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور اب عمران خان یہاں تک آپہنچے ہیں کہ ریاست کی علامت عمارتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان مظاہروں کی وجہ سے جمعہ کے روز عدالت عظمیٰ کے دو معزز جج آدھا گھنٹہ لیٹ ہوئےان کا کہنا تھا کہ دھرنے اور مارچ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ا ور عدالت عظمیٰ کے ریمارکس موجود ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کسی کے گھر پر یلغار شروع کردیں اگر ہم نے اتنے کھلے دل کے ساتھ آپ کو آگے آنے کی اجازت دی ہے تو آپ کا بھی کام ہے کہ آپ بھی اسی طرح کا مظاہرہ کریں ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی وجہ سے ملک کا دفاع جنگ لڑنے والی پاک فوج کے جوان مشکل ترین صورتحال کے باوجود بارڈر کی بجائے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ان جوانوں کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ انہیں تو کسی اور جگہ ہونا چاہیے مگر عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج کی وجہ سے یہ یہاں پر مجبور ہیں میری اپیل ہے کہ پاکستانی فوج کو اس آزمائش سے نکالا جائے ملک حالت جنگ میں ہے گالی گلوچ ، دھرنے ، یلغار ، روند ڈالنے اور قتل کردینے والی سیاست سے پرہیز کرکے جمہوریت اور جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا جائے ۔ چوہدری نثار نے جمعرات اور جمعہ کے روز جمہوریت کے حق میں ملک بھر میں وکلاء کی طرف سے کی جانے والی موثر ہڑتالوں اور مظاہروں پر وکلاء سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے صحیح معنوں میں محافظ ہیں جس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو جواب دہ ہیں اور اندرونی سکیورٹی کی ذمہ داری ان پر ہے عمران خان کو وہ جواب دہ نہیں ہیں اور عمران خان کی طرف سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ان کی تقریر کے وہ الفاظ عمران خ ان استعمال کرتے ہیں جو ان کے حق میں ہے ان کی تقریر پورا حصہ پڑھا جائے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) زیر عتاب سیاسی جماعت تھی اور پنجاب میں (ن) لیگ کے خلاف پیپلز پارٹی کی پسند پر وہ نگران حکومت لگائی گئی اور وہ انتظامیہ بلائی گئی جو گورنر راج میں لگائی گئی تھی ۔ اگر کسی نے دھاندلی کی ہے تو اس میں (ن) لیگ کا کیا قصور ہے دھاندلی کو آڑ بنا کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہ کئے جائیں اور نہ ہی غیر آئینی و غیر قانونی مطالبات سامنے رکھے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب تک ان سے متعلق یا (ن) لیگ کی قیادت سے متعلق جو کچھ کہا ہے اس کا کوئی جواب نہیں دیا مگر انہوں نے اپنے تیس سالہ سیاسی کیریئر میں جو تھوڑی بہت عزت کمائی ہے اس میں گالم گلوچ ، مار دھاڑ ، ڈرانے دھماکے ، یلغار اور آئین و قانون اور پاکستان مخالف کوئی عنصر شامل نہیں ہے پھر عمران بتائیں وہ انہیں کہاں بلانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ شاہد خان پر الزامات کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خان ایک ایسے افسر ہیں جن کا انتخاب انہوں نے خود وزیراعظم سے کروایا تھا اور شاہد خان نے ساری زندگی عزت کے سوا کچھ نہیں کمایا وہ چاہے وزیراعظم ہوں یا وزیر داخلہ کسی کی نہیں سنتے ایک ایسے شخص پر الزامات لگانا انتہائی قابل افسوس ہے ۔چوہدری نثار نے عمران خان کی طرف سے نواز شریف کی ذات اور ان کی اولاد پر تنقید پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ذاتی دشمنی اور نواز شریف کی ذات اور اولاد تک پہنچا دیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کو اس طرح کا لب و لہجہ زیب نہیں دیتا انہوں نے وزیراعظم سے متعلق جو الفاظ استعمال کئے وہ قابل مذمت ہیں کیا عمران خان نوجوان نسل کو یہ سیاست اور یہ اداب اور سکھانا چاہتے ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی طرف سے مذاکرات کی میز پر آنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے شروع دن سے تیار ہے اگر دیر ہے تو صرف دوسری جانب سے طاہر القادری اور عمران خان قومی مفاد اور جمہوریت کی خاطر مذاکرات کا راستہ اختیارکریں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 23 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس (آج) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے ، اجلاس شہر یار خان ممبران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد ... مزید
-
یوتھ اولمپکس، پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر ہو گیا، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے قومی کھلاڑی اب کینیڈا کے مدمقابل ہوں گے
-
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا،نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے خاص طور پر شرکت کی، دونوں سٹار ... مزید
-
گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں، نواز شریف ،وفاقی حکومت لواری ٹنل پر فنڈز فوری طور پر فراہم کرے گی منصوبے پر کام فوری طور ... مزید
-
اپنے موقف کی صداقت پر یقین رکھنے والے سیاستدان گالی گلوچ سے کام نہیں لیتے:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، عمران نے قابلِ احترام عوامی نمائندوں کے حوالے سے جو الفاظ ادا کیے،انہیں کوئی شریف آدمی ... مزید
-
ہم نے بلوچ ساحل وسائل کے دفاع کا حلف لیا ہے اس سے انحراف نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ بلوچستان، ہمیں ہدف تنقید بنانے والے کل بھی آمرانہ قوتوں کے ساتھ تھے اور آج بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے جمہوری ... مزید
-
کوئٹہ، دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک
-
میڈیا پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، پر ویز رشید
-
سینٹ میں جمہوری نظام کے استحکام ،پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرار داد منظور، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطا لبہ مسترد،جمہوریت نظام کے تسلسل کیلئے ہمہ جیت کوششیں کرتے رہیں گے،چیئرمین سینٹ
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادران کو یزید‘ ابن زیاد‘ قارون اور فرعون سے بڑا ظالم قرار دے دیا
-
دھرنوں میں طوالت ،وفاقی پولیس نے سکیورٹی اخراجات کیلئے وزارت داخلہ سے مزید 13کروڑ روپے مانگ لئے، وفاقی پولیس وزارت داخلہ سے سکیورٹی انتظامات کیلئے 7روز کے دوران 11کروڑ روپے حاصل کر چکی ہے، ذرائع ... مزید
-
عراق میں اہل سْنت کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران شیعہ ملیشیا کا حملہ ،68 افراد جاں بحق،تعداد بڑھنے کا خدشہ ،ایک بمبار نے مسجد کے بیرونی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا یاجسکے بعد مسلح حملہ آوروں نے ... مزید
-
روس نے مِکڈونالڈ کیخلاف کارروائی اعلان کر دیا، میکڈونالڈ کے ریستورانوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے،روسی محکمہ صحت
-
بھارت نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل پر مبنی فلم پر پابندی عائد کر دی
-
بھارت نے چین سے نمٹنے کیلئے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں آکاش میزائل کی تنصیب شروع کردی
-
مصر میں 2 بسوں میں تصادم سے 33 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
-
حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جْرم میں اٹھارہ افراد کو قصور وار قرار دے کرسزائے موت دے دی
-
شام میں صدر بشارلاسد کیخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک میں امریکہ سمیت 50 ملکوں کے 12 ہزار جنگجو میدان جنگ میں موجود ہیں؛امریکی وزارتِ خارجہ
-
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے ظہرانے اور ملاقات کی دعوت قبول کرلی ، پہلے وزیراعظم اور آصف علی زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی ، بعد میں دونوں رہنما پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی ... مزید
-
حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کادوسرادوربھی بے نتیجہ ختم ،با ت چیت کے دوران حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے اپنانقطہ نظرپیش کیاہے ،آج مشاورت کے بعدہی بات چیت کاایک اوردورہوگا،شاہ ... مزید
-
پاکستانیوں کوبادشاہوں سے نجات دلاوٴں گایاموت قبول ہوگی ،عمران خان ،سیاسی جماعتوں کوچیلنج کرتاہوں ،خیبرپی کے میں دھاندلی کے خلاف مجمع اکٹھاکرکے دکھائیں ،اگلے دن انتخابات کااعلان کروں گااورپہلے ... مزید
-
اب بہت ہوگیا، یہ آخری لائن ہے اس سے آگے کوئی بھی جماعت گئی کسی پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا یا قانون توڑا گیا تو قانون اپنا بھرپور دفاع کرے گا ، ،چوہدری نثار علی خان ،حکومت نے اب تک برداشت ، صبر اور ... مزید
-
اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا ظلم و بربریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ اس وقت ملک میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ہے‘ انصاف کا حصول تک ناممکن ہوگیا‘ ڈاکٹر طاہرالقادری ،ہم نے حکمرانوں ... مزید
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جمہوریت بچانے اور موجودہ سیاسی صورت حال کو حل کرنے کے لیے محترک ہو گئے ، بلاول ہاوٴس سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے رابطے کئے، چوہدری شجاعت ... مزید
-
جج جاکر لوگوں کو شاہراہ دستور سے نہیں ہٹا سکتے یہ کام انتظامیہ کا ہے‘ حکومت کہاں ہے وہ اپنا فرض کیوں ادا نہیں کررہی ،سپریم کورٹ،حکومت کنٹینر ہٹائے اور مظاہرین شاہراہ دستور خالی کردیں۔ اپنے حقوق ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس ، نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا،حکومت پیر تک شاہراہ دستور خالی کروائے ورنہ ہم دیکھ لیں گے کہ کیسے شاہراہ دستور خالی نہیں ہوتی،محمود خان اچکزئی ،حکومت سانحہ ... مزید
-
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے‘ پٹرول 2 روپے 78 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ... مزید
-
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت راہنماء شبیر احمد شاہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا
-
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی جلدی نہیں کرنی چاہیے،سپیکر استعفے خود وصول نہ کریں،سراج الحق، امید ہے کہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا، مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ اڑتالیس ... مزید
-
افغان سرحد سے 70 دہشت گردوں و اسمگلرز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ، منہ توڑ جوابی کارروائی سے متعدد حملہ آور زخمی و ہلاک
-
حکومت تماشہ لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے، پاکستان پیپلز پارٹی ، عمران اور طاہر القادری کے دھرنوں کی سیاست کو قبول کرلیا گیا تو کل عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات پر بھی قبضہ کرلینگے ،فرحت ... مزید
-
پاکستان ،بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات بحال،بھارت کی دریائے چناب پر2110 میگاوٹ کے چار نئے بجلی گھروں اور330 میگا واٹ کے کشن گنگا پاور ہاوٴس کے سپل وے ڈیزائن پر ... مزید
-
سیاسی یتیم ایک ہفتے سے اسلا م آ با د میں شام غریباں منا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن،نواز شریف حسنی مبارک ہے نہ احتجاج کرنے والے اخوان المسلمین ،اگر تیسری قوت نے ان حالات سے فائدہ اٹھایا تو دھرنے دینے ... مزید
-
دونوں گروہ جو کہ پارلیمان کا محاصرہ کئے بیٹھے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ بانی پاکستان کی قائم کردہ اعلی جمہوری مثال پر عمل کریں،انتخابات میں شکست کو تسلیم کریں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ... مزید
-
بحران کے حل کیلئے کرداراداکرنے کوکہاگیاتو پیپلزپارٹی تیار ہے ، رحمان ملک
-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ہیں، ساتھ کام کرتے رہیں گے، امریکا ، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں نہ ہی اسکے معا ملات میں مدا خلت کر رہے ہیں ،ترجمان محکمہ خارجہ ... مزید
-
پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت ہونی چاہیے، عا لمی ذرا ئع ابلا غ ،نواز حکومت کا خاتمہ مغرب کے لیے بھی چیلنج ہوگا،افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے سال پاکستان میں جمہو ری استحکا م ضروری ہے ، عمران ... مزید
-
پی آئی اے کی خصوصی پروازکے ذریعے لیبیاسے مزید200پاکستانی وطن پہنچ گئے،وزارت خارجہ،گرفتارپاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ،175میں سے 107پاکستانیوں کورہاکردیاگیا،ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.