وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق

جمعہ 29 اگست 2014 06:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق کیا گیا‘جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایف آئی آر کے اندراج پر تبادلہ خیال اور اس میں درج کی جانے والی دفعات پر غور کیا گیا جس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں -