وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی چار برس بعد بازیاب،پروفیسر اجمل خان کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کروایا ، انہیں 2010میں طالبان نے اغواء کیا تھا،بازیابی کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، اہلخانہ و سول سوسائٹی کا سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

جمعہ 29 اگست 2014 06:24

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)چار برس قبل اغواء ہونے والے وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور پروفیسر اجمل خان کو سیکیورٹی اداروں نے بازیاب کروالیا ہے ۔ بازیابی کے بعد پروفیسر اجمل اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ پروفیسر اجمل خان کے اہلخانہ اور پشاور کی سول سوسائٹی کاپرفیسر اجمل کی بازیابی پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل کو بازیاب کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں چار برس قبل مبینہ طور پر طالبان نے اس وقت اغواء کر لیا تھا جب وہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے ، ان کی بازیابی کے اے این پی نے اپنے دور حکومت میں بھی بہت کوششیں کی تھیں اور اے این راہنماوٴں کے بقول ان کی بازیابی کے لئے تاوان بھی ادا کیا جا چکا تھا مگر انہیں بازیاب نہیں کروایا جاسکا ، سیکیورٹی ذرائع نے پرفیسر اجمل خان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں سے بازیاب کروایا گیا ہے تاہم امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں شمالی وزیر ستان میں دہشتگروں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران بازیاب کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :