عمران خان کا حکومت مخالف تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ ، آج کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں مظاہر ے ہونگے،ہمیں بند گلی میں کہنے والے آج خود بند گلی میں پھنس چکے، نواز شریف اپنی کرسی اور دولت بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں اگر وہ مستعفی ہوگئے تو انہیں اپنی دولت کے کھو جانے کا ڈر ہوگا ، سربراہ تحریک انصاف
ہفتہ 30 اگست 2014 07:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے، کارکنوں سے اپنے خطاب میں میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زبان پر اعتبار نہیں کرسکتا ان کے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی،ہمیں بند گلی میں کہنے والے آج خود بند گلی میں پھنس چکے اور اگر تحریک انصاف جیت گئی تو ان کا کیا حال ہوگا، نواز شریف اپنی کرسی اور دولت بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں اور اگر وہ مستعفی ہوگئے تو انہیں اپنی دولت کے کھو جانے کا ڈر ہوگا ۔
جن بوتل سے نکل چکا ہے جسے اب قابو کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں اور اب تبدیلی آ چکی ہے ، لوگ نیا پاکستان بنائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاک فوج کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ثالث یا ضامن بننے کی پیشکش نہیں کی گئی تھی ، حکومت کا اس حوالے سے بیان سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب نیا پاکستان بن کر رہے گا اورحقیقی معنوں میں ملک میں تبدیلی آ چکی ہے،نیا پاکستان ظلم سے نجات اور انصاف و انسانیب کے نظام کے نفاذ کے لئے بنایا جائے گا جہاں نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہونگے جو عمران خان کا بھی احتساب کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب معاشرے میں انصاف آتا ہے تو ظلم خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔نئے پاکستان میں امیر و غریب کے لئے تعلیم و انصاف کا یکساں نظام ہوگا، عوام اپنے ٹیکس کے پیسے کے بارے میں حکمرانوں سے پوچھ سکیں گے اور ہر ایک قانون کی نظر میں برابر ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی فلو پر جھوٹ بولا ہے وہ اپنی کی ہوئی بات اور قول سے مکر جاتے ہیں اسی لئے انہیں وزیر اعظم کی کسی بات پر اعتماد نہیں اور جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہوجاتے وہ کسی صورت اپنی تحریک ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف اب حکومت کو صحیح معنوں میں ٹف ٹائم دے گی اور اپنی تحریک کو پورے ملک میں پھیلائے گی جس کے تحت آج ملک کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ آج شام وہ ملک دیگر شہروں میں بھی حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ ان کی ذاتی جنگ نہیں اللہ نے انہیں ہر نعمت سے نوازا ہے دراصل یہ جنگ اس ملک کی ہے۔
انہوں نے آزادی یا موت تک یہاں سے نا جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں، قوم فیصلہ کربیٹھی ہے، یہ لوگ بھی استعفیٰ لئے بغیریہاں سے نہیں جائیں گے۔ تحریک انصاف کا فوج کے پاس جانے یا ثالثی کرانے کی درخواست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہر روز دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔16 دن سے لوگ مسلسل شرکت کر رہے ہیں اور مجھے تو عادت پڑ گئی ہے کنٹینر میں سونے کی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند کیا ہوا ہے ، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں اہم اعلان کرنے جا رہا ہوں جس سے نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مزید مشکل ہو جائے گا ، ہمارا دھرنا ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔نواز شریف نے اگر دھاندلی نہیں کی تو ایک ماہ کے لیے مستعفی کیوں نہیں ہو رہے کس چیز کا ڈر ہے۔حکومت نے ہمارے چار ہزار کارکن جیلوں میں ڈالے، میں ہر صورت وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔نواز شریف پیسہ بنا رہے ہیں اس لیے عہدے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے انہیں بتایا کہ نواز شریف استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں، وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات ہوں گی مگر میں نے جنرل راحیل شریف پر واضح کیا ہے کہ نواز شریف پر اعتماد نہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات کا عمل ناممکن ہے ، نواز شریف پیسے بنا رہے ہیں اس لئے عہدے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، تحریک انصاف کسی صورت ان کے استعفے کے بغیر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی چاہے عمران خان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں آرمی چیف پر بھروسہ ہے کہ وہ انتخابی دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروائیں گے لیکن نواز شریف پر کوئی اعتماد نہیں اس لئے ان کے استعفے سے پہلے ہمیں کچھ بھی منظور نہیں۔ تحریک انصاف نے فوج کو ضامن یا ثالث بننے کے لئے نہیں کہا، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کی گئی تمام باتیں جھوٹی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل کے دفتر سے انہیں پیغام آیا کہ صورت حال ابتر ہورہی ہے۔
انہوں نے راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے مطالبے پر وہ ضامن یا ثالث بنیں گے اور وہ غیر جاندارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں گے لیکن نواز شریف مستعفی ہونے کو تیار نہیں۔ جس پر انہوں نے آرمی چیف کے سامنے نواز شریف کا سارا ماضی رکھ دیا اور کہا کہ اس ساری صورت حال میں وہ نواز شریف کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرتے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی جمہوری ملک میں جب کسی عہدے دار پر الزام لگتا ہے تو وہ پہلے استعفیٰ دیتا ہے اور پھر تحقیقات کا سامنا کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سپریم کورٹ نے سوئس بینکوں میں موجود 6 ارب روپے لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ آصف زرداری خود ہی اقتدار میں تھے۔ اس لئے ہمیں نواز شریف کے استعفے کے علاوہ کوئی چیز قبول نہیں۔ نواز شریف نے انہیں نائب وزیر اعظم بننے کی پیشکش تک کردی ہے۔ انہیں نائب وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہیں، نواز شریف کا استعفیٰ چاہیے، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں اگر انہوں نے دھاندلی نہیں کی تو ایک ماہ کے لئے وزارت عظمیٰ چھوڑ کر قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر بن جائیں لیکن نواز شریف ایک ماہ کے لئے بھی اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اقتدار سے ہٹے تو وہ اپنی دھاندلی نہیں چھپا پائیں گے۔ وہ اقتدار میں رہ کر گواہوں کو خرید سکتے ہیں اور جو نہیں بکیں گے انہیں ڈرا کر بیرون ملک بھگادیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔ یہ سارے لوگ مل کرجمہوریت کو نہیں دھاندلی کو بچارہے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ انتخابی دھاندلی کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوگی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاک فوج کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ثالث یا ضامن بننے کی پیش کی گئی تھی اور کہا ہے کہ حکومت کا اس حوالے سے بیان سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے بتایا کہ نواز شریف استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں، وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات ہوں گی مگر میں نے جنرل راحیل شریف پر واضح کیا ہے کہ نواز شریف پر اعتماد نہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات کا عمل ناممکن ہے ، نواز شریف پیسے بنا رہے ہیں اس لئے عہدے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، تحریک انصاف کسی صورت ان کے استعفے کے بغیر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی چاہے عمران خان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں آرمی چیف پر بھروسہ ہے کہ وہ انتخابی دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروائیں گے لیکن نواز شریف پر کوئی اعتماد نہیں اس لئے ان کے استعفے سے پہلے ہمیں کچھ بھی منظور نہیں۔ تحریک انصاف نے فوج کو ضامن یا ثالث بننے کے لئے نہیں کہا، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کی گئی تمام باتیں جھوٹی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل کے دفتر سے انہیں پیغام آیا کہ صورت حال ابتر ہورہی ہے۔ انہوں نے راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے مطالبے پر وہ ضامن یا ثالث بنیں گے اور وہ غیر جاندارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں گے لیکن نواز شریف مستعفی ہونے کو تیار نہیں۔ جس پر انہوں نے آرمی چیف کے سامنے نواز شریف کا سارا ماضی رکھ دیا اور کہا کہ اس ساری صورت حال میں وہ نواز شریف کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرتے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی جمہوری ملک میں جب کسی عہدے دار پر الزام لگتا ہے تو وہ پہلے استعفیٰ دیتا ہے اور پھر تحقیقات کا سامنا کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سپریم کورٹ نے سوئس بینکوں میں موجود 6 ارب روپے لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ آصف زرداری خود ہی اقتدار میں تھے۔ اس لئے ہمیں نواز شریف کے استعفے کے علاوہ کوئی چیز قبول نہیں۔
نواز شریف نے انہیں نائب وزیر اعظم بننے کی پیشکش تک کردی ہے۔ انہیں نائب وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہیں، نواز شریف کا استعفیٰ چاہیے، ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں اگر انہوں نے دھاندلی نہیں کی تو ایک ماہ کے لئے وزارت عظمیٰ چھوڑ کر قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر بن جائیں لیکن نواز شریف ایک ماہ کے لئے بھی اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اقتدار سے ہٹے تو وہ اپنی دھاندلی نہیں چھپا پائیں گے۔ وہ اقتدار میں رہ کر گواہوں کو خرید سکتے ہیں اور جو نہیں بکیں گے انہیں ڈرا کر بیرون ملک بھگادیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی۔ یہ سارے لوگ مل کرجمہوریت کو نہیں دھاندلی کو بچارہے ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ انتخابی دھاندلی کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ ان کی ذاتی جنگ نہیں اللہ نے انہیں ہر نعمت سے نوازا ہے دراصل یہ جنگ اس ملک کی ہے۔ انہوں نے آزادی یا موت تک یہاں سے نا جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں، قوم فیصلہ کربیٹھی ہے، یہ لوگ بھی استعفیٰ لئے بغیریہاں سے نہیں جائیں گے۔ تحریک انصاف کا فوج کے پاس جانے یا ثالثی کرانے کی درخواست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہر روز دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔16 دن سے لوگ مسلسل شرکت کر رہے ہیں اور مجھے تو عادت پڑ گئی ہے کنٹینر میں سونے کی۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند کیا ہوا ہے ، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں اہم اعلان کرنے جا رہا ہوں جس سے نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مزید مشکل ہو جائے گا ، ہمارا دھرنا ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔نواز شریف نے اگر دھاندلی نہیں کی تو ایک ماہ کے لیے مستعفی کیوں نہیں ہو رہے کس چیز کا ڈر ہے۔حکومت نے ہمارے چار ہزار کارکن جیلوں میں ڈالے، میں ہر صورت وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔نواز شریف پیسہ بنا رہے ہیں اس لیے عہدے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 30 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن کرکٹ میچ( آج ) کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر
-
ورلڈ کبڈی لیگ، لاہور لائنز اور خالصہ واریئرز کے درمیان مقابلہ 30اگست کو نئی دلی میں ہوگا،مقابلہ اندراگاندھی انڈور سٹیڈیم میں ہوگا، لاہور لائنز کی قیادت بابر وسیم گجر کریں گے،لاہور لائنز اب تک اپنے ... مزید
-
میچ فکسنگ کا گاڈ فادر کہلانے والا ولسن اب فکسنگ کے خلاف ایکشن میں،فٹ بال کی دنیا کے بک میکر سنگا پور کے ولسن راج پیرومل نے دنیا بھر میں 100 فٹ بال میچوں میں فکسنگ کے ذریعے 30 لاکھ پاونڈ کما لئے۔ اب وہ ... مزید
-
لاہور، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا
-
عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی، کے پی کے اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کی سلپ جاری کردی
-
لاہور ہائی کورٹ ، پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور
-
کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کردیا
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 282سیاسی جماعتوں میں صرف 19جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے تا حال گوشوارے جمع نہیں کر ائے
-
بازیابی پر حکومت اور فوج کا شکرگزار ہوں، ڈاکٹر اجمل،واپس آنے کی کوئی امید نہیں تھی‘ رہائی کس کے بدلے میں ہوئی کچھ پتہ نہیں، طالبان کے ہاں جس طرح چار سال گزارے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے، میڈیا ... مزید
-
کوہاٹ،قتل کی لرزہ خیز واردات میں ایک ہی خا ندا ن کے 5افراد جا ں بحق ،جا ں بحق افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا ،فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس حکا م
-
کراچی ، فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق، لیاری گینگ وار کے تین مغوی کارکنوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے ملیں ، پولیس
-
نیب سندھ کی ایک خصوصی ٹیم کی کاروائی ، این آئی سی ایل کیس کے اہم ملزم گرفتار
-
عمران خان کے میڈیا میں رقوم تقسیم کرنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ، ڈی جی آئی بی،عمران خان کا یہ الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے بغیر کسی ثبوت محکموں کی کردار کشی سے گریز کیا جائے، آفتاب سلطان
-
وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
-
روس کی یورپ کے لیے گیس سپلائی میں رکاوٹ کی دھمکی
-
چین ،پانڈا کا خوراک کے لیے حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچایا
-
شامی بحران ایک بڑا انسانی المیہ بن گیا ہے، اقوام متحدہ،عالمی برادری مہاجرین کی موثر مدد کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، ہمسایہ ملکوں میں رجسٹرڈ شامی مہاجرین کی تعداد 3ملین ہو گئی ہے،یو این ہائی کمشنر ... مزید
-
بھارتی پنجاب پٹیالہ کے اوتار سنگھ مانی نے دنیا کی سب سے بڑی پگڑی تیارکر لی،پگڑی کا وزن 100 پاؤنڈ ، لمبائی 645 میٹر ہے، اسکوسر پر باندھنے میں اوتار سنگھ مانی کو چھ گھنٹے وقت درکا ہوتا ہے
-
یمن میں یرغمال بنایا جانے والا ہمارا سفارتکار بالکل صحت مند اور اچھی حالت میں ہے ، ایران
-
کیربین اور بحرالکاہل کو ملانے کے لئے چینی کمپنی نے نکارا گوا میں ٹھیکہ حاصل کرلیا
-
یورپی یونین روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے‘ انجیلا مرکیل
-
روس اور بھارت کے درمیان آٹھ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا
-
ابو بکر البغدادی کیطرف سے عسکریت پسندوں کو شادیوں کی اجازت،وہ شادی خواستگار ہیں اور اچھی زندگی کا یقین دلاتے ہیں: یزیدی خواتین
-
آرمی چیف سے حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا، ترجمان پاک فوج،ترجمان پاک فوج نے موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ... مزید
-
آئی ایس پی آر کا بیان حکومت کی مشاورت اور باقاعدہ طور پر وزیراعظم کی اجازت سے جاری کیا گیا ،چوہدری نثار علی خان ، فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی البتہ سہولت کار کا کردار ... مزید
-
ایک نہیں دس حکومتیں بھی قربان کرسکتا ہوں،مشکل وقت گزرنے کے بعد میں یوٹرن نہیں لوں گا،اصولوں اور نظرئیے پر سودے بازی نہیں کریں گے،نوازشریف، آئینی اداروں کی طرف دھرنا دینے والوں کے رخ کرنے کی صورت ... مزید
-
اگر اقتدار بھی چلا جائے تو غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ،وزیراعظم نواز شریف ،حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی حکومت انکوائری کرے گی کس چینل پر اور ... مزید
-
تحریک انصاف کی اپیل ، عوامی تحریک نے ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی،عمران خان کے پیغام کا احترام کرتے ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرکے مقصد سے ہٹانا چاہتے ہیں ہمیں صبر اور اتحاد کا تھامنا ہوگا،طاہرالقادری ... مزید
-
تحریک انصاف کی پاکستان عوامی تحریک کو کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریزکی اپیل، یوٹرن کے بعد حکمران اخلاقی جنگ ہار چکے ، اب ہمیں ملکر فیصلہ کرنا ہوگا حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں یا حکومتی ... مزید
-
عمران خان کا حکومت مخالف تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ ، آج کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں مظاہر ے ہونگے،ہمیں بند گلی میں کہنے والے آج خود بند گلی میں پھنس چکے، نواز شریف اپنی کرسی اور ... مزید
-
عوامی تحریک اور حکومت میں فوج کی ثالثی کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات بھی ناکام ،24 گھنٹے کی مہلت دی لیکن نواز،شہباز مستعفی ہوئے نہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہماری شرائط کے مطابق درج ہوئی، مذاکرات ... مزید
-
ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم نواز شریف کو جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا،آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا کبھی اظہار نہیں کیاحکومت کی درخواست پر فوج ثالثی کیلئے آئی‘ میں جھوٹا ہوں تو فوج مجھے گرفتاربصورت ... مزید
-
ججزنظربندی کیس میں پرویز مشرف کو 19 ستمبرکو عدا لت میں پیش ہونے کا حکم،عدم پیشی پر ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وکیل استغاثہ
-
آرمی چیف نے حکومت کی اجازت سے عمران اور قادری کی درخواست پر ملاقات کی ،چوہدری نثار،صورت حال کو گھمبیر کرنے کے بجائے ان کے مطالبے پر حکمت عملی بنائی ،فوج نے نہیں بلایا آرمی چیف سے ملاقات خود ان کی ... مزید
-
آرمی چیف نے پاک چین ایس ایس جی مشترکہ مشقیں دیکھیں ، پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی، جنرل راحیل شریف
-
پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ،مثبت سوچ لے کر آئے تھے ، اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ،شا ہ محمود قریشی ، حکومت آرمی چیف کے ثالثی کے کردا ر کی وضاحت ... مزید
-
الطاف حسین نے بھی قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا، آئین اور جمہوریت کے چکر میں پڑنے سے ملک کو نہ نقصان پہنچ جائے۔ کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے، خدایا پاکستان کو بچایا جائے،الطاف ... مزید
-
عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، اسحاق ڈار، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ انہیں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کاکہاگیاہے ... مزید
-
راحیل شریف نے بڑے پن کا ثبوت دیا، نواز شریف ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، شجاعت حسین ،پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آرمی چیف نے معاملہ کے پرامن حل کیلئے حکومتی پیشکش قبول کی، خون خرابہ کے بعد قبضہ ... مزید
-
لاہور ،سابق صدر آصف علی زرداری کا سراج الحق کو فون ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
ماڈل ٹاؤن واقعہ کی ایف آئی آر میں وہی دفعات لگائی گئیں جن کی استدعا منہاج القرآن نے کی ،ترجمان حکومت پنجاب
-
مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات سے ہی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے، آصف علی زرداری،خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں،سیاست میں انتہائی حد تک چلے جانے پر یقین نہیں رکھتے، چین میں ... مزید
-
تمام سیاستدان ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک کیلئے افہام تفہیم سے کام لیں، سراج الحق ، آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش موجودہ تشویشناک صورتحال سے نکالا جائے، امیر جماعت اسلامی ،مغربی ... مزید
-
پاکستان کیساتھ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیادوں پر کشمیر سمیت تمام مسائل بارے مذاکرات کیلئے تیار ہیں‘ بھارت
-
پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں،آئی ایم ایف،پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاریرکھ کرآئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،ترجمان ... مزید
-
پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں تشدد سے باز رہیں ، امریکہ،پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے،ترجمان مریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے‘ راجناتھ سنگھ،سرحدوں کو جھنڈے لہرانے کی بجائے گولی کاجواب گولی سے دینے کا وقت آگیا ہے‘ صحافیوں سے گفتگو
-
فوج ہماری اپنی ہے وہ کبھی بھی خون خرابہ نہیں چاہے گی ،خواجہ سعدرفیق ،فوج کوکس نے کہا کہ اس مسئلے میں پڑنے کے بجائے ہمیں یہ سوچناچاہئے کہ یہ مسئلہ حل کیسے ہواورلوگ واپس گھروں کوجائیں دھرنے والے افواج ... مزید
-
آئی ایس پی آر کا بیان ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ، ڈاکٹر طاہر القادری، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا ، ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ، نواز شریف نے آج اخلاقی قدروں کا جنازہ ... مزید
-
امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.