سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مقدمہ میں منہاج القرآن کے وکلاء اور طاہر القادری کے مطالبات کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سمیت چار نئی دفعات شامل

منگل 2 ستمبر 2014 08:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) کیا اب بحران ٹل جائے گا؟سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مقدمہ میں منہاج القرآن کے وکلاء اور طاہر القادری کے مطالبات کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سمیت چار نئی دفعات شامل کر لی گئیں۔طاہر القادری نے نئی ایف آئی آر کو اس دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کیے دانے پر مسترد کرتے ہوئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اس وقت تک مطمئنن نہیں ہونگے جب تک کہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کر لی جاتیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ان دفعات میں7ATA، 295 بی، 365 اور 452 شامل ہیں۔ماڈل پولیس کے مطابق اس حوالے سے منہاج القرآن کے وکلاء کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے اور نئی ایف ایف آر کی کاپی بھی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاوٴن پولیس کے خلاف درج کی گئی اس ایف آئی آر میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، پانچ وفاقی وزراء سمیت 21افراد اس مقدمہ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :