دھرنے میں 150 تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،احتجاج کی آڑ میں بغاوت ہو رہی ہے،چودھری نثار،تباہی کا ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی، ایوان ملک کے 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ قوم اپنے منتخب ایوان کے ساتھ ہے، چند ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اچانک 360 ڈگری کا یوٹرن لے لیا،قادری اور عمران جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ فوج کا نام استعمال کر کے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
بدھ 3 ستمبر 2014 08:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ یہ احتجاج، دھرنااور نہ سیاسی اجتماع ہے بلکہ پاکستان کیخلاف بغاوت ہے،تباہی کا ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،یہ انقلابی نہیں گھس بیٹھیے اور دہشت گرد ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین اور تاریخی دور سے گزر رہا ہے،نازک دور اس لیے کہ ایک گروہ آزادی رائے کا سہارا لے ریاستی اثاثوں پر لشکر کشی کی۔
تاریخی اس لیے ہے کہ آج پارلیمنٹ متحد ہے، یہ ایوان ملک کے 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ قوم اپنے منتخب ایوان کے ساتھ ہے۔یہ وقت بخیر و خوبی چلا جائے گا،یہ ایوان متحد ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران نے پہلے ہماری حمایت کی، کیا وجہ ہے اب 360 ڈگری کا ٹرن لے گئے، اس ٹرن کا ایک پس منظر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج، دھرنااور نہ سیاسی اجتماع ہے بلکہ پاکستان کیخلاف بغاوت ہے،یہ ہمارے ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ا ن کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے،اپوزیشن نے کہا اگر پی ٹی آئی کے راستے روکے گئے ہم یہ برداشت نہیں کرینگے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سیاستدان بنے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ ملک کی بساط لپیٹنے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم ایک طرف اور لشکر دوسری طرف ہے۔ دھرنے والے کہتے ہیں کہ ملک کی تاریخ بدلنے آئے ہیں جس پر ایوان میں طاہر القادری اور عمران خان کے لیے شیم شیم کے نعرے لگے۔
انھوں نے کہا کہ چند ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اچانک 360 ڈگری کا یوٹرن لے لیا۔کچھ لوگ مغربی جمہوریت کا حوالہ دے کر بیوقوف بناتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے پاس انفارمیشن تھی کہ یہ لوگ ریاستی اداروں پر حملے کریں گے۔ عمران خان نے سیکریٹری داخلہ اور سرکاری حکام کو دھمکیاں دیں۔سیاسی جماعتیں متفق تھیں کہ دھرنے والوں کو نہ روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے سیکریٹری داخلہ اور سرکاری حکام کو دھمکیاں دیں۔عمران خان اور طاہر القادری پاکستان کیخلاف بغاوت کر رہے ہیں ،۔ پاکستان کے قومی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔عمران خان نے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود دھوکہ کیا، تحریری خط اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔مظاہرین نے پی ٹی وی پر حملے کے دوران خاتون براڈ کاسٹرز کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا اور باقی جو حرکتیں کیں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔مظاہرین نے پی ٹی وی کی مسجد سے لاؤڈ سپیکر اور چٹیاں تک چوری کر لیں۔مصطفوی انقلاب کا نعرہ لگانے والے ان جعلی انقلابیوں ، گھس بیٹھیوں اور دہشتگردوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے میں عسکری جماعت کے 150 تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والے قادری اور عمران جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ فوج کا نام استعمال کر کے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔یہ دہشت گرد اور گھس بیٹھے ہیں جو انقلاب اور آزادی مارچ کے نام پر پارلیمنٹ کو یرغمال بنارہے ہیں۔یہ مسلح لوگ ہیں ان کے خلاف ایکشن ناگزیر ہو چکا ہے۔پارلیمنٹ میری رہنمائی کرے ۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی بنا کر ان سے وضاحت لی جائے کہ انہوں نے فوج کی تذلیل کیوں کی ہے۔میرے پاس ایسے انکشافات ہیں جنہیں منظر عام پر لایا تو ملک میں طوفان برپا ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے پارلیمنٹ پر لشکر کشی کی ہے ۔تین ہزار کے گروہ نے پارلیمنٹ کے اٹھارہ کروڑ منتخب نمائندگان کو یرغمال بنا لیا ہے۔عمران کی جماعت کو بنے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں وہ ملک میں انارگی پھیلا رہے ہیں ۔لوگ سے چلتے ہوئے انہوں نے جو وعدے کئے تھے وہ سب توڑ دیئے ہیں۔مارچ میں وزیر اعظم کی عمران سے ملاقات ہوئی تھی ۔انہوں نے جمہوریت کو مستحکم آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ قسمیں کھائی تھیں۔تین ماہ میں ایسے کیا محرکات ہوئے جو عمران بدل گئے۔ عمران اور قادری دونوں جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے دور میں بھی قادری نے پارلیمنٹ کی تضحیک کی ۔نواز شریف نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے اور اپوزیشن نے بھی یہ کہا تھا کہ اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔عمران اور قادری نے دونوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا تھا کہ کوئی خلاف ورزی نہیں کریں گے مگر انہوں نے کسی معاہدے کا پاس نہیں کیا ۔ریاستی عمارتوں پر گھس کر ان کے کارکن توڑ پھوڑ کررہے ہیں اور دونوں رہنما کہتے ہیں یہ ہمارے کارکن نہیں ہیں ۔
یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے ۔دھرنے والوں نے حملہ کر کے قادری زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں ۔سپریم کورٹ میں پیش کریں گے ۔یہ دھرنے والوں میں چور اور دہشت گرد موجود ہیں ۔اگر پولیس نے کہیں پر زیادتی کی ہے تو وہاں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔قوم اور پارلیمنٹ کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے سے رہنمائی چاہیےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 3 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے: مصباح الحق، حتمی ٹیم کا انتخاب وہ نہیں کرتے ان سے صرف مشورہ لیا جاتا ہے، لمبے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنا بھی ہار کی ایک وجہ بنی، ... مزید
-
سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان،2009ء کی طرح کلیئر ، دوسرا بال پر پابندی یا دو ماہ کیلئے باوٴلنگ کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے
-
18سال بعد پاکستان میں میگا ایونٹ منعقد ہورہا ہے، کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز لاہور میں ہونگے، عثمان انور،یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے،کبڈی ورلڈ کپ کے 5ویں ایڈیشن کے مردوں اور خواتین کے مقابلوں کی میزبانی ... مزید
-
حیدرآباد، دو عمارتیں اچانک ملبے کا ڈھیر ہوگئیں، بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق، دو درجن کے قریب افراد زخمی
-
دھاندلی کا شورمچانے والے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑی دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں:شہباز شریف،سیاستدانوں اور سیاست کے نام پر دھبہ لگانے والوں کو اب سیاست کا دامن چھوڑ دینا چاہیے،عمران کو ... مزید
-
سیاستدانوں کو حکومت او رمظاہرین میں آئندہ دو روز میں مذاکرات کامیاب ہو نے کی امید ،جمعرات تک دھرنا پر امن طور پر ختم ہو جائے گا،حکومت کی جانب سے طاہر القادری اور عمران خان کو فیس سیونگ مل جائے گی ... مزید
-
چوہدری شجاعت کی طاہر القادری سے ملاقات ،آ ئندہ کی حکمت عملی پر غور
-
مشرف غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 9 ستمبر تک ملتوی ، شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ،سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کر لی
-
طاہر القادری ، عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی، رحمان ملک، روٹھے ہوئے کوماننا آتا ہے لیکن یہ لوگ سخت ناراض ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی غیر جانبداررہ کر درمیانی راستہ ضرور نکالے گی،سیاست میں ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹسز جاری ،عدالت نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ قراردے دیا ،عدالت کو بتایا جائے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ... مزید
-
شیخ رشید احمد نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مستر د کردیا،میڈیا اور کیمرے کی آنکھ زندہ نہ ہوتی تو پارلیمنٹ کے سامنے حکومت تاریخی خونریزی کرتی اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہوتا،شیخ رشید،حکومت نے ... مزید
-
پی ٹی وی میں کیمروں کی توڑ پھوڑ،انتظامیہ نے واقعہ کو ”کیش کرانے“ کی ٹھان لی،انتہائی پرانے اور ناقابل استعمال کیمرے بھی فہرست میں ڈال دیئے،ذرائع
-
جاپان نے بھارت کے ساتھ جوہری معاہدہ کر نے سے معذرت کر لی، موجودہ حالات میں یہ معاہدہ ممکن نہیں تاہم بات چیت کا عمل جاری رہے گا ، سفارتی حکام،جاپانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو35 ارب ڈالر کی سرمایہ ... مزید
-
افغانستان ،خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
-
بھارت میں بندر نے کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی، 10,000 روپے مالیت کے یہ بھارتی کرنسی نوٹ ایک قریبی گھر سے چوری کیے گئے،رپورٹ
-
دولت اسلامیہ تاریخی نسل کشی کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
یوکرائن کے بحران کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے،بان کی مون
-
شام، داعش کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کے شواہد ،شامی فوج نے بھی کلسٹر ہتھیار استعمال کیے ہیں،ہیومن رائٹس واچ
-
مصر‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر جنگجوؤں کا حملہ‘ گیارہ فوجی ہلاک
-
برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا
-
قوم جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ارکان پارلیمنٹ کااعلان،مشترکہ اجلاس میں عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید ،ریاست اور آئینی حدوں پر لشکر کشی ہوئی، اس لشکر کے خلاف پوری پارلیمنٹ متحد ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی تحریک اوراپوزیشن جماعتوں کے مذاکراتی جرگے کے 2دورختم ،آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے ،عمران خان اورطاہرالقادری نے مثبت اشارہ دیاہے ،امیدہے اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوں ... مزید
-
دھرنے میں 150 تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،احتجاج کی آڑ میں بغاوت ہو رہی ہے،چودھری نثار،تباہی کا ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی، ایوان ملک کے 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، کسی کو شک نہیں ہونا ... مزید
-
41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آج تک عوامی نمائندگی کے آئین کو نافذ نہیں کیا، طاہرالقادری،آئین کے ساتھ وہ نہیں ہم کھڑے ہیں، پہلے 40 آرٹیکل بھی آئین کا حصہ ہیں حکومت کیوں ... مزید
-
کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی،سینیٹر اعتزاز احسن ، عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ... مزید
-
تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے اعلان،عمران خان کی بجائے پارلیمنٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو عوام کی توقعات پوری نہیں کر سکی،مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے جو کچھ ... مزید
-
چیف جسٹس نے تحریک انصاف سے بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطے کی تردید کردی، عمران خان سے زندگی میں ایک بار ملا ہوں،معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،مکمل حل کرینگے، جسٹس ناصرالملک، سپریم کورٹ نے تمام پارلیمانی ... مزید
-
آزمائش کی اس گھڑی میں پارلیمنٹ متحدہے،سعد رفیق ،قوم کو یقین دلاتے ہیں کوئی طاقت ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹاسکتی، تما م سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ایک ہیں،جبر اور زور کے ... مزید
-
عوام نے وزیراعظم کے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ،نواز حکومت اپنے چودہ ماہ کے دوران غربت میں خاتمے کیلئے بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی ،پنجاب حکومت کی کارکردگی ... مزید
-
ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری، جاویدہاشمی کے الزامات مسترد، عمران خان سے بالواسطہ یابلاواسطہ کوئی تعلق نہیں رہا، ایک ملاقات ہوئی ... مزید
-
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تماشا لگا ہوا ہے ،پارلیمنٹ میڈیا اور سول سوسائٹی اس بات پر متفق ہے کہ ان بلوائیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ آئین اور جمہوریت کے یہ دشمن ہیں، تیسری قوت کے اشارے کے منتظر ان خانہ ... مزید
-
صوفی محمدپربغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو عمران اور قادری کیخلاف کیوں نہیں،فضل الرحمان،دونوں اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں یہ باغی اور دہشت گرد ہیں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے ، پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران ... مزید
-
آصف زرداری کا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، جاوید ہاشمی و پرویز الہی کو ٹیلی فون ، موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست:پلڈاٹ سروے،وزیراعظم نوازشریف کے حق میں 46فیصد ووٹ‘ وفاقی حکومت کی کارکردگی گزشتہ سال سے بہتر رہی،عوامی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب ... مزید
-
پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک 7ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں
-
عمران خان کو انتخابات کے لیے 2018تک انتظار کر نا ہوگا،پرویز رشید ، بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے شکست کو تسلیم کریں ،میڈ یا سے گفتگو
-
چینی صدر کا دورہ ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا اختلافات کو ایک طرف رکھ پر بطور قوم شاندار استقبال کرنیکی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ
-
حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق
-
سفارتخانوں کی بندش کی ہدایات جاری نہیں کیں،دفترِ خارجہ ،سفارتی عملے کو یہ ہدایت ضرور کی گئی کہ وہ شہر میں سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں، ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان
-
ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے توآرٹیکل 6 لگا دیا جاتا دھرنے والی جماعت کے سربراہ ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کی بات کریں تو غداری کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا،خالد مقبول،کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے ... مزید
-
برطانیہ کی پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری ، اسلام آبادکے سفرکے دوران محتاط رہنے کی ہدایت، بر طا نو ی شہر ی قبائلی علاقوں،چارسدہ،کوہاٹ،ٹانک،بنوں،لکی مروت کاسفرنہ کریں
-
سرکاری ٹی وی پر قبضے کا واقعہ نواز حکومت کیلئے دھچکاہے، برطانوی اخبار ، پی ٹی وی پر حملہ دارالحکومت پر حکومت کی کمزور گرفت کو اجاگر کرتی ہے، حملہ آوروں کی اکثریت طاہر القادری کے پیروکاروں کی تھی ... مزید
-
عمران خان رائے عامہ ہموارکرنے میں ناکام رہے ہیں، برطانوی جریدہ ،عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا لیکن وہ نوازشریف کے خلا ف عوا می حما ئیت حا صل نہ کر سکے ،اکنامسٹ
-
پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے اس لئے قبول نہیں کئے کہ شاید مفاہمت ہو جائے، سپیکر،ممبران اسمبلی کو بلا کر وضاحت لونگا کہ انہوں نے مرضی سے استعفے دیئے ہیں یا نہیں ؟، مولانا فضل الرحمان کے سوال کا جواب
-
پشاور، نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،پچاس سے زائد افراد گرفتار
-
امید ہے پاکستان میں متعلقہ جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرلیں گی:چین، قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہاہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
شہبازشریف پہلے دن مستعفی ہوجاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا،اعتزاز احسن ،آئین کے تحت سپیکر کے پاس استعفیٰ پہنچ جائے تو ممبر کا حق نہیں کہ وہ پارلیمنٹ آئے،تحریک انصاف جھگڑا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے صبر سے ... مزید
-
وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظردورہ برطانیہ منسوخ کردیا، دورہ میں وزیراعظم نے 5,4ستمبرتک کارڈیف میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کرناتھی
-
ملک میں تمام مسائل کی وجہ فوج کے ریٹائرڈ افسران ہیں،جاوید ہاشمی، 90 فیصد پارلیمانی لیڈر نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں مگرسسٹم کے ساتھ کھڑے ہیں، مشرف پر غداری کا مقدمہ نہ چلا تو مزید غدار پیدا ہوں گے ،عمران ... مزید
-
”خراب ساؤنڈ سسٹم نے قائد انقلاب اور کپتان خان کو یکجا کردیا“ ،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان تحریک انصاف کے ساؤنڈ سسٹم کی تعریف،صدیقی صاحب ہمیں تو آپ کے خراب ساؤنڈ سسٹم نے مروادیا، عمران خان نے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.