41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آج تک عوامی نمائندگی کے آئین کو نافذ نہیں کیا، طاہرالقادری،آئین کے ساتھ وہ نہیں ہم کھڑے ہیں، پہلے 40 آرٹیکل بھی آئین کا حصہ ہیں حکومت کیوں اس کو بھول چکی ہے، اگر ن لیگ اس بحران سے نکل گئی تو اس کے تکبر وغرو ر اور رعونت میں اضافہ ہونے کا قوی یقین ہے، کیا دھاندلی زدہ انتخابات، بدمعاشی اوربنیادی حقوق کوسلب کرنے کا نام جمہوریت ہے…؟ کیا مظلوم لوگوں کی ایف آئی آر نہ کاٹنے کا نام آئین ہے …؟ بڑی جماعتوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا مک مکا کرکے اسے جمہوریت کا نام دیدیا ہے ،ایسی جمہوریت پر لعنت جس میں عوامی مساوی حقوق تک حاصل نہ ہوں، عوام کو مبارکباد ہوماڈل ٹاون کی دہشت گردی کیخلاف نوازشریف، شہبازشریف اور چودھری نثار سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے کارکنان جمے رہیں آگے بھی کامیابیاں حاصل کرینگے، کبھی جاوید ہاشمی سے وزیراعظم بنانے کی بات نہیں ہوئی یکسر مسترد کرتاہوں، یہ میر جعفر ہیں ، قائد عوامی تحریک کا عمران کے کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب، 14ماہ سے ہماری شنوائی نہیں ہوئی اب عوامی دباؤ کے باعث جوڈیشل کمیشن کی پیشکش بھی آگئی،اب اس وقت تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک نوازشریف اور شہبازشریف سے استعفیٰ نہیں حاصل کرلیتے، طاہر القادری ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرائیں، عمران خان کا سربراہ عوامی تحریک سے مطالبہ
بدھ 3 ستمبر 2014 08:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ 41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آج تک عوامی نمائندگی کے آئین کو نافذ نہیں کیا، آئین کے ساتھ وہ نہیں ہم کھڑے ہیں، پہلے 40 آرٹیکل بھی آئین کا حصہ ہیں حکومت کیوں اس کو بھول چکی ہے، اگر ن لیگ اس بحران سے نکل گئی تو اس کے تکبر وغرو ر اور رعونت میں اضافہ ہونے کا قوی یقین ہے، کیا دھاندلی زدہ انتخابات، بدمعاشی اوربنیادی حقوق کوسلب کرنے کا نام جمہوریت ہے…؟ کیا مظلوم لوگوں کی ایف آئی آر نہ کاٹنے کا نام آئین ہے …؟ بڑی جماعتوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا مک مکا کرکے اسے جمہوریت کا نام دیدیا ہے ،41 سال تک باریوں کے تحت انہی نام نہاد جمہوریوں کی حکومت رہی لیکن آئین کے پہلے 40 آرٹیکلز پر عملدرآمد ہی نہیں کرایاگیا ،کیا یہی آئین و جمہوریت ہے، ایسی جمہوریت پر لعنت جس میں عوامی مساوی حقوق تک حاصل نہ ہوں، عوام کو مبارکباد ہوماڈل ٹاون کی دہشت گردی کیخلاف نوازشریف، شہبازشریف اور چودھری نثار سمیت دیگر ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے کارکنان جمے رہیں آگے بھی کامیابیاں حاصل کرینگے، کبھی جاوید ہاشمی سے وزیراعظم بنانے کی بات نہیں ہوئی یکسر مسترد کرتاہوں، یہ میر جعفر ہیں جبکہ عمران خان نے کہاکہ 14ماہ سے ہماری شنوائی نہیں ہورہی تھی لیکن اب جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیش بھی آگئی ہے، اب ہم گھروں سے نکل آئے ہیں اور اس وقت تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک نوازشریف اور شہبازشریف سے استعفیٰ نہیں حاصل کرلیتے، طاہر القادری سے آخر تک ساتھ چلنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
(جاری ہے)
منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی دعوت پر ان کے کنٹینر سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ آج اس پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی بنیاد دھن، دھونس ، دھاندلی پر ہوئی اور آئین و جمہوریت کی دھجیاں بکھیر کر وجود میں آئی اور اس میں اس بات پر زور دیاگیاکہ ہم آئین و جمہوریت کے ساتھ غیر مشروط طور پر کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ کیا ہم آئین و جمہوریت کے مخالف ہیں، یا کبھی نفی کی ہے ہم بھی آئین و جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جس آئین کی بات پارلیمنٹ سے اندر کی جاتی ہے اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 1 سے 40 تک مساوی حقوق دیتاہے ، منتخب نمائندوں بارے تحقیقات کا حق دیتاہے اور عوام کو مفت علاج، کھانا، انصاف، تعلیم اور روزگار کی ضمانت دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 41 سال میں باریاں لگائی گئیں اور سیاسی و جمہوری اور نام نہاد منتخب حکومتوں کے نام پر یہی چہرے آئے اور ان 41 سالوں میں ان 40آرٹیکل کا نفاذ عملاً نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا آئین 41 سے 280 تک کے آرٹیکلز ہے لیکن یہاں کے آئین میں صرف 40آرٹیکل ہیں اور ان پر بھی عملدرآمد بھی نہیں 240آرٹیکل امور حکومت چلانے کیلئے ہیں جبکہ یورپی اور اسلامی ممالک میں بننے والے آئین میں زیادہ تر زور انسانی حقوق، عوامی حقوق کی ترجمانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ آئین کے ان حصوں کے نفاذ کی ہے جو 41 سال سے معطل پڑے ہیں اور معطل کرنیوالوں پر آرٹیکل 6 کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی دلچسپی کاروبار حکومت اور ہماری دلچسپی کاروبار عوام چلنے میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 14 گھنٹے مسلسل نہتے لوگوں پر پولیس کا آپریشن جاری رہے 14 افراد شہید ہوجائیں 90زخمی ہوجائیں کیا یہی جمہوریت ہے ، ماڈل ٹاؤن کو قید خانہ بنادیا جائے، لوگو ں کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم نہ ہو ں کیا یہی جمہوریت ہے، انہو ں نے کہاکہ اس طرح کا اعتراض اعتزاز احسن نے بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹواریوں اور نگران حکومتوں سے مک مکا کرکے جیتنا جمہوریت ہے …؟ جمہوریت شفافیت، اداروں کے استحکام کا نام ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹی سی غلط بیانی کی جائے اور اگر رکنیت مستعفی ہوجائے تو اسے جمہوریت کہتے ہیں لیکن یہاں وزیراعظم اسمبلی فلور پر ببانگ دہل جھوٹ بولتے ہیں اور پھر بھی قائم رہتے ہیں کیا یہی جمہوریت ہے…؟طاہر القادری نے کہاکہ ہمارا مطالبہ تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہم نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی کیا جائے لیکن حکومت نے کہاکہ اگر جوڈیشل کمیشن کہہ دے کہ قصور وار ہوں تو مستعفی ہوجاؤنگا لیکن جب ان کا اپنا بنایاگیا جوڈیشل کمیشن ان کیخلاف فیصلہ دیتاہے تو پھر بھی وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے کیا یہی آئین و جمہوریت ہے ۔
یہ جمہوریت نہیں ذاتی انا،پسند اور بادشاہت ہے ۔پی ٹی وی پر حملے سے طاہر القادری سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پی ٹی وی کی عمارت تک کا علم ہی نہیں تھا نہ ہی ہمارے منصوبے میں پی ٹی وی پر قبضے کا کوئی منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ پی ٹی وی پر حملہ کرنے گئے میں نے انہیں زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کیا معلوم یہ مسلم لیگ کے گلو بٹ ہی ہوں ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کہتی ہے کہ ہمارے کارکنوں کے پاس کلہاڑیاں اور ہتھوڑے ہیں تو بتائیں کہ جن لوگوں کو کلہاڑیوں و ہتھوڑے سے زخمی ہوئے ہیں اگر نظرآجائیں تو مان لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سے صرف ایک ملاقات ہوئی اور وہ بھی میاں نوازشریف کے مطالبے کے بعد ہوئی لیکن حکومت ہماری تحریک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بحران کے بعد غرور و تکبر اور رعونت میں آجائینگے لیکن ہمیں یقین ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھی ماضی کے جھروکوں میں جھانکیں کس طرح کا جمہوریہ رویہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر کرپشن کا مک مکا کیاگیاہے جس پر انہوں نے ایک دوسرے ہاتھ تھامے ہیں لیکن ہم نے بھی دو ہاتھ تھامے ہیں جو کرپشن کا مافیا توڑنے اوراس بت کو پاش پاش کرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے محمود اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جمہوریت اس لئے سوٹ کرتی ہے کہ آپ خود ایم این اے ہیں اور بھائی گورنر ہے جبکہ 8 بھتیجے بھتیجیاں بلوچستان میں ایم پی اے ہیں جبکہ نوازشریف اس لئے جمہوریت کا نام لیتے ہیں کہ 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ان کے اپنے گھر کے افراد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ و امریکہ میں اس طرح کے ظلم و بربریت اور دھاندلی نہیں ہوتی اس لئے اس طرح کے مارچ نہیں ہوتے ۔ پرامن احتجاج کرنیوالوں کو دہشت گرد اور مسلح جتھے قرار دینے پر شرم کرو ایسی جمہوریت پر لعنت جس میں عوام کی عزتیں لٹیں ، انصاف نہ ملے، پڑھے لکھے جوانوں کو روزگار نہ ملے ، لوگوں کو مساوی حقوق نہ ملیں۔ انہوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آ ج تک ہاشمی صاحب سے بات نہیں ہوئی کہ انہیں وزیراعظم بنادوں، میری آج تک ان سے ایسی بات نہیں ہوئی اور انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کردی۔ انہوں نے کہاکہ میں کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہماری شرائط پر ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ جس پر عمران خان نے کہاکہ سب کو مبارک دیتاہوں کہ اگر عوام نہ نکلتے اور عزم نہ دکھاتے تو جومرضی ہوجاتا یہ ایف آئی آر نہیں کٹتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 14 ماہ سے لگے تھے کہ 4حلقے کھول دو لیکن جب ہم نے مارچ شروع کیا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر عمران خان نے مطالبہ کیاکہ عمران خان نے مطالبہ کیاہے کہ جب تک ان دونوں بھائیوں سے استعفیٰ نہیں لیں گے یہاں سے نہیں جائینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ دہشت گردی کی ایف آئی آر شریف برادران کے اقتدار میں کٹ گئی ہے اور اس میں میاں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ محمد آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور چوہدری نثار اور پولیس افسران کے نامو ں سے کٹ گئی ہے انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی آپ کی جرات و استقامت کے باعث کٹی ہے اوراب ان لوگوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اس کی استقامت کی مثال کوئی جماعت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد، انقلاب و آزادی مارچ زندہ باد کے بھی نعرے لگائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 3 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے: مصباح الحق، حتمی ٹیم کا انتخاب وہ نہیں کرتے ان سے صرف مشورہ لیا جاتا ہے، لمبے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنا بھی ہار کی ایک وجہ بنی، ... مزید
-
سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان،2009ء کی طرح کلیئر ، دوسرا بال پر پابندی یا دو ماہ کیلئے باوٴلنگ کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے
-
18سال بعد پاکستان میں میگا ایونٹ منعقد ہورہا ہے، کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز لاہور میں ہونگے، عثمان انور،یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے،کبڈی ورلڈ کپ کے 5ویں ایڈیشن کے مردوں اور خواتین کے مقابلوں کی میزبانی ... مزید
-
حیدرآباد، دو عمارتیں اچانک ملبے کا ڈھیر ہوگئیں، بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق، دو درجن کے قریب افراد زخمی
-
دھاندلی کا شورمچانے والے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑی دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں:شہباز شریف،سیاستدانوں اور سیاست کے نام پر دھبہ لگانے والوں کو اب سیاست کا دامن چھوڑ دینا چاہیے،عمران کو ... مزید
-
سیاستدانوں کو حکومت او رمظاہرین میں آئندہ دو روز میں مذاکرات کامیاب ہو نے کی امید ،جمعرات تک دھرنا پر امن طور پر ختم ہو جائے گا،حکومت کی جانب سے طاہر القادری اور عمران خان کو فیس سیونگ مل جائے گی ... مزید
-
چوہدری شجاعت کی طاہر القادری سے ملاقات ،آ ئندہ کی حکمت عملی پر غور
-
مشرف غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 9 ستمبر تک ملتوی ، شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ،سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کر لی
-
طاہر القادری ، عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی، رحمان ملک، روٹھے ہوئے کوماننا آتا ہے لیکن یہ لوگ سخت ناراض ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی غیر جانبداررہ کر درمیانی راستہ ضرور نکالے گی،سیاست میں ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹسز جاری ،عدالت نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ قراردے دیا ،عدالت کو بتایا جائے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ... مزید
-
شیخ رشید احمد نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مستر د کردیا،میڈیا اور کیمرے کی آنکھ زندہ نہ ہوتی تو پارلیمنٹ کے سامنے حکومت تاریخی خونریزی کرتی اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہوتا،شیخ رشید،حکومت نے ... مزید
-
پی ٹی وی میں کیمروں کی توڑ پھوڑ،انتظامیہ نے واقعہ کو ”کیش کرانے“ کی ٹھان لی،انتہائی پرانے اور ناقابل استعمال کیمرے بھی فہرست میں ڈال دیئے،ذرائع
-
جاپان نے بھارت کے ساتھ جوہری معاہدہ کر نے سے معذرت کر لی، موجودہ حالات میں یہ معاہدہ ممکن نہیں تاہم بات چیت کا عمل جاری رہے گا ، سفارتی حکام،جاپانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو35 ارب ڈالر کی سرمایہ ... مزید
-
افغانستان ،خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
-
بھارت میں بندر نے کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی، 10,000 روپے مالیت کے یہ بھارتی کرنسی نوٹ ایک قریبی گھر سے چوری کیے گئے،رپورٹ
-
دولت اسلامیہ تاریخی نسل کشی کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
یوکرائن کے بحران کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے،بان کی مون
-
شام، داعش کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کے شواہد ،شامی فوج نے بھی کلسٹر ہتھیار استعمال کیے ہیں،ہیومن رائٹس واچ
-
مصر‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر جنگجوؤں کا حملہ‘ گیارہ فوجی ہلاک
-
برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا
-
قوم جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ارکان پارلیمنٹ کااعلان،مشترکہ اجلاس میں عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید ،ریاست اور آئینی حدوں پر لشکر کشی ہوئی، اس لشکر کے خلاف پوری پارلیمنٹ متحد ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی تحریک اوراپوزیشن جماعتوں کے مذاکراتی جرگے کے 2دورختم ،آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے ،عمران خان اورطاہرالقادری نے مثبت اشارہ دیاہے ،امیدہے اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوں ... مزید
-
دھرنے میں 150 تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،احتجاج کی آڑ میں بغاوت ہو رہی ہے،چودھری نثار،تباہی کا ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی، ایوان ملک کے 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، کسی کو شک نہیں ہونا ... مزید
-
41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آج تک عوامی نمائندگی کے آئین کو نافذ نہیں کیا، طاہرالقادری،آئین کے ساتھ وہ نہیں ہم کھڑے ہیں، پہلے 40 آرٹیکل بھی آئین کا حصہ ہیں حکومت کیوں ... مزید
-
کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی،سینیٹر اعتزاز احسن ، عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ... مزید
-
تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے اعلان،عمران خان کی بجائے پارلیمنٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو عوام کی توقعات پوری نہیں کر سکی،مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے جو کچھ ... مزید
-
چیف جسٹس نے تحریک انصاف سے بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطے کی تردید کردی، عمران خان سے زندگی میں ایک بار ملا ہوں،معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،مکمل حل کرینگے، جسٹس ناصرالملک، سپریم کورٹ نے تمام پارلیمانی ... مزید
-
آزمائش کی اس گھڑی میں پارلیمنٹ متحدہے،سعد رفیق ،قوم کو یقین دلاتے ہیں کوئی طاقت ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹاسکتی، تما م سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ایک ہیں،جبر اور زور کے ... مزید
-
عوام نے وزیراعظم کے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ،نواز حکومت اپنے چودہ ماہ کے دوران غربت میں خاتمے کیلئے بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی ،پنجاب حکومت کی کارکردگی ... مزید
-
ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری، جاویدہاشمی کے الزامات مسترد، عمران خان سے بالواسطہ یابلاواسطہ کوئی تعلق نہیں رہا، ایک ملاقات ہوئی ... مزید
-
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تماشا لگا ہوا ہے ،پارلیمنٹ میڈیا اور سول سوسائٹی اس بات پر متفق ہے کہ ان بلوائیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ آئین اور جمہوریت کے یہ دشمن ہیں، تیسری قوت کے اشارے کے منتظر ان خانہ ... مزید
-
صوفی محمدپربغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو عمران اور قادری کیخلاف کیوں نہیں،فضل الرحمان،دونوں اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں یہ باغی اور دہشت گرد ہیں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے ، پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران ... مزید
-
آصف زرداری کا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، جاوید ہاشمی و پرویز الہی کو ٹیلی فون ، موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست:پلڈاٹ سروے،وزیراعظم نوازشریف کے حق میں 46فیصد ووٹ‘ وفاقی حکومت کی کارکردگی گزشتہ سال سے بہتر رہی،عوامی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب ... مزید
-
پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک 7ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں
-
عمران خان کو انتخابات کے لیے 2018تک انتظار کر نا ہوگا،پرویز رشید ، بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے شکست کو تسلیم کریں ،میڈ یا سے گفتگو
-
چینی صدر کا دورہ ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا اختلافات کو ایک طرف رکھ پر بطور قوم شاندار استقبال کرنیکی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ
-
حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق
-
سفارتخانوں کی بندش کی ہدایات جاری نہیں کیں،دفترِ خارجہ ،سفارتی عملے کو یہ ہدایت ضرور کی گئی کہ وہ شہر میں سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں، ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان
-
ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے توآرٹیکل 6 لگا دیا جاتا دھرنے والی جماعت کے سربراہ ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کی بات کریں تو غداری کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا،خالد مقبول،کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے ... مزید
-
برطانیہ کی پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری ، اسلام آبادکے سفرکے دوران محتاط رہنے کی ہدایت، بر طا نو ی شہر ی قبائلی علاقوں،چارسدہ،کوہاٹ،ٹانک،بنوں،لکی مروت کاسفرنہ کریں
-
سرکاری ٹی وی پر قبضے کا واقعہ نواز حکومت کیلئے دھچکاہے، برطانوی اخبار ، پی ٹی وی پر حملہ دارالحکومت پر حکومت کی کمزور گرفت کو اجاگر کرتی ہے، حملہ آوروں کی اکثریت طاہر القادری کے پیروکاروں کی تھی ... مزید
-
عمران خان رائے عامہ ہموارکرنے میں ناکام رہے ہیں، برطانوی جریدہ ،عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا لیکن وہ نوازشریف کے خلا ف عوا می حما ئیت حا صل نہ کر سکے ،اکنامسٹ
-
پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے اس لئے قبول نہیں کئے کہ شاید مفاہمت ہو جائے، سپیکر،ممبران اسمبلی کو بلا کر وضاحت لونگا کہ انہوں نے مرضی سے استعفے دیئے ہیں یا نہیں ؟، مولانا فضل الرحمان کے سوال کا جواب
-
پشاور، نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،پچاس سے زائد افراد گرفتار
-
امید ہے پاکستان میں متعلقہ جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرلیں گی:چین، قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہاہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
شہبازشریف پہلے دن مستعفی ہوجاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا،اعتزاز احسن ،آئین کے تحت سپیکر کے پاس استعفیٰ پہنچ جائے تو ممبر کا حق نہیں کہ وہ پارلیمنٹ آئے،تحریک انصاف جھگڑا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے صبر سے ... مزید
-
وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظردورہ برطانیہ منسوخ کردیا، دورہ میں وزیراعظم نے 5,4ستمبرتک کارڈیف میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کرناتھی
-
ملک میں تمام مسائل کی وجہ فوج کے ریٹائرڈ افسران ہیں،جاوید ہاشمی، 90 فیصد پارلیمانی لیڈر نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں مگرسسٹم کے ساتھ کھڑے ہیں، مشرف پر غداری کا مقدمہ نہ چلا تو مزید غدار پیدا ہوں گے ،عمران ... مزید
-
”خراب ساؤنڈ سسٹم نے قائد انقلاب اور کپتان خان کو یکجا کردیا“ ،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان تحریک انصاف کے ساؤنڈ سسٹم کی تعریف،صدیقی صاحب ہمیں تو آپ کے خراب ساؤنڈ سسٹم نے مروادیا، عمران خان نے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.