کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی،سینیٹر اعتزاز احسن ، عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ہیں، ہم حکومت سے غیر مشروط حمایت کرینگے،اس امتحان کے خاتمے کے بعد ہم بھرپور اپوزیشن ہونگے، وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن ، پارلیمنٹ اور ایوان کھڑا ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا جب ہم اس بحران سے نکل جائینگے حکومت اپنی کارکردگی پر بھی غور و فکر کرے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
بدھ 3 ستمبر 2014 08:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ۔ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی ، امید کرتے ہیں کہ اس بحران سے نکل کر حکومت کا نیا طریقہ کار ہوگا ہم حکومت سے غیر مشروط حمایت کرینگے، وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن ، پارلیمنٹ اور ایوان کھڑا ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا مگر اس امتحان کے خاتمے کے بعد ہم بھرپور اپوزیشن ہونگے حکومت اپنی کارکردگی پر بھی غور و فکر کرے، منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ صدقے جاؤں عمران خان اور قادری کو جنہوں نے وزیراعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد کرادی ، اپوزیشن جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سے وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر احسان نہیں ہے پارٹی ورکرز کی جانب سے سخت ردعمل آرہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کیوں میاں نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے سابق حکومت نے کتنا ہم پر جبر کیا ہے ہماری دکانیں بند ٹھیکے ختم کردیئے گئے ہیں نوکریوں سے چھانٹیاں کرائی ہیں تو کیوں ان کی حمایت کررہے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا اپنا محلہ ہے وہاں سے آٹھ چھوٹی چھوٹی رکاوٹیں ہٹانے چلے تو آٹھ سو رکاوٹیں پنجاب بھر میں لگانی پڑ گئی ہیں اگر آٹھ رکاوٹیں غیر قانونی تھیں تو آٹھ سو رکاوٹیں بھی غیر قانونی ہیں جو حکومت نے لگا رکھی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسر اس لیے پیچھے ہوگئے ہے تو اس کی وجہ حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انہیں آگے کرنا ہے ۔ وزیرداخلہ بہادر بن کر تحریری ہدایات دیں تو پولیس میں صلاحیت پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے میڈیا کی پٹائی اور ڈی ایس این جی کو ڈنڈے مارنے کی فوٹیج آئی ہے اس سے سب کا سر شرمندگی سے جھک جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شدید دھاندلی ہوئی ہے عمران خان کے کرپشن کے الزامات میں بھی صداقت ہے سوئی سدرن گیس کے چیئرمین نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے اس میں کرپشن دیکھ لی جائے کہ نندی پور منصوبے میں کتنی کرپشن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن ، پارلیمنٹ اور ایوان کھڑا ہے آپ کی حکومت کو کچھ نہیں ہوگا جب ہم اس بحران سے نکل جائینگے حکومت کو بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ دو مرتبہ پہلے حکومت گئی ہے کیا وہی لوگ آج بھی آپ کے اردگرد نہیں ہیں وزراء کے رویئے تلخ ہوگئے ہیں کیا یہ شیریں نہیں ہوسکتے ؟ حکومت کو سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے جب وزیراعظم ایک سال بعد سینٹ میں گئے تو سینیٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا حکومت کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے امید کرتا ہوں کہ یہ سابق روایت سے مختلف ہوگا ۔17اپریل 1993ء میں آپ نے قوم کو کہا تھا کہ میں استعفیٰ نہیں دونگا اٹھارہ اپریل کو استعفیٰ دیدیا میر ظفر اللہ جمالی نے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے اور دو دن بعد استعفیٰ دیدیا اگر آپ استعفیٰ نہیں دینگے تو کوئی آپ کو مجبور نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ انقلاب میں شفافیت اور حقیقت ہوتی ہے ان کو میڈیا نے اٹھایا ہے جب کور کمانڈر میٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا کہ میرا جواب تھا کہ کور کمانڈر ہم سے زیادہ باخبر ہوتے ہیں ان کو نظر نہیں آرہا کہ بیس اکیس روز سے قوم کو بلا رہے ہیں اور ان کی کتنی تعداد بڑھی ہے ان کی کال پر کسی نے کان نہیں دھرے عمران خان اور طاہر القادری نے انقلاب اور آزادی کی رٹ لگائی ہے اور ان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جن کیخلاف انقلاب آنا چاہیے انقلاب میں رکاوٹ نہیں ہوتی انقلاب جب آتے ہیں تو سڑکیں ویران ہوتے ہیں پورے ملک میں اضطراب پیدا ہوتا ہے ۔
وکلاء تحریک میں پورے ملک میں دھرنا ہوگیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے نرم رویہ اختیار کیا ان کو روکنے اور تشدد کی مخالفت کی اگر یہ روایت بن جائے تو کل کیا مشکل ہے کہ زیادہ پرعزم لشکر آکر بیٹھ جائے اور کہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ شیعہ کو کافر کہے فوج کو وزیرستان سے نکالیں یا ہمارے مسلک کی شریعت نافذ کرے یہ یلغار پارلیمنٹ کیخلاف ہے فرض کریں کہ ان کے مطالبے پر وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے ہیں ڈاکٹر مالک ، قائم علی شاہ سے استعفیٰ کون لے گا پرویز خٹک سے استعفیٰ کون لے گا اپنے لوگوں سے کہہ کر اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں تاکہ اسمبلی تحلیل نہ کی جاسکے چھوٹے صوبوں کا کیا تصور ہے احتجاج کرنے والے فوج کو بھی ملوث کررہے ہیں پھر کہنا کہ یہ لشکر پرامن طور پر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بیٹھنے جارہا تھا کونسی دنیا میں ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ ہے جس کے باہر دو تین ہزار لٹھ بردار کیلو ں والے ڈنڈے ے کٹر سے مسلح جھتے کو اجازت ہوگی کہ وہ دروازے تک آجائے اور قائد کہیں کہ ہم ڈیو ڈ کیمرون کے گھر جا کر ان کی گردن مروڑ دونگا عورتو ں اور بچوں کو ڈھال بنایا گیا ارو خود پیچھے تھے ۔ پیپلز پارٹی میں محترمہ خود لیڈ کیا کرتی تھیں اور یہی لاٹھی کھانے کو تیار تھی عمران خان بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑا ہیں امید کرتے ہیں کہ اس بحران سے نکل کر حکومت کا نیا طریقہ کار ہوگا حکومت اس امتحان کی گھڑی ہے ہم حکومت سے غیر مشروط حمایت کرینگے مگر اس امتحان کے خاتمے کے بعد ہم بھرپور اپوزیشن ہونگے حکومت اپنی کارکردگی پر بھی غور و فکر کرے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 3 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے: مصباح الحق، حتمی ٹیم کا انتخاب وہ نہیں کرتے ان سے صرف مشورہ لیا جاتا ہے، لمبے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنا بھی ہار کی ایک وجہ بنی، ... مزید
-
سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان،2009ء کی طرح کلیئر ، دوسرا بال پر پابندی یا دو ماہ کیلئے باوٴلنگ کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے
-
18سال بعد پاکستان میں میگا ایونٹ منعقد ہورہا ہے، کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز لاہور میں ہونگے، عثمان انور،یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے،کبڈی ورلڈ کپ کے 5ویں ایڈیشن کے مردوں اور خواتین کے مقابلوں کی میزبانی ... مزید
-
حیدرآباد، دو عمارتیں اچانک ملبے کا ڈھیر ہوگئیں، بچوں اور خواتین سمیت 10افراد جاں بحق، دو درجن کے قریب افراد زخمی
-
دھاندلی کا شورمچانے والے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑی دھاندلی کے مرتکب ہوئے ہیں:شہباز شریف،سیاستدانوں اور سیاست کے نام پر دھبہ لگانے والوں کو اب سیاست کا دامن چھوڑ دینا چاہیے،عمران کو ... مزید
-
سیاستدانوں کو حکومت او رمظاہرین میں آئندہ دو روز میں مذاکرات کامیاب ہو نے کی امید ،جمعرات تک دھرنا پر امن طور پر ختم ہو جائے گا،حکومت کی جانب سے طاہر القادری اور عمران خان کو فیس سیونگ مل جائے گی ... مزید
-
چوہدری شجاعت کی طاہر القادری سے ملاقات ،آ ئندہ کی حکمت عملی پر غور
-
مشرف غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 9 ستمبر تک ملتوی ، شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ،سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کر لی
-
طاہر القادری ، عمران خان اور حکومت کو لچک دکھا نی ہوگی، رحمان ملک، روٹھے ہوئے کوماننا آتا ہے لیکن یہ لوگ سخت ناراض ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی غیر جانبداررہ کر درمیانی راستہ ضرور نکالے گی،سیاست میں ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹسز جاری ،عدالت نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ قراردے دیا ،عدالت کو بتایا جائے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ... مزید
-
شیخ رشید احمد نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مستر د کردیا،میڈیا اور کیمرے کی آنکھ زندہ نہ ہوتی تو پارلیمنٹ کے سامنے حکومت تاریخی خونریزی کرتی اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ رونما ہوتا،شیخ رشید،حکومت نے ... مزید
-
پی ٹی وی میں کیمروں کی توڑ پھوڑ،انتظامیہ نے واقعہ کو ”کیش کرانے“ کی ٹھان لی،انتہائی پرانے اور ناقابل استعمال کیمرے بھی فہرست میں ڈال دیئے،ذرائع
-
جاپان نے بھارت کے ساتھ جوہری معاہدہ کر نے سے معذرت کر لی، موجودہ حالات میں یہ معاہدہ ممکن نہیں تاہم بات چیت کا عمل جاری رہے گا ، سفارتی حکام،جاپانی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو35 ارب ڈالر کی سرمایہ ... مزید
-
افغانستان ،خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
-
بھارت میں بندر نے کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی، 10,000 روپے مالیت کے یہ بھارتی کرنسی نوٹ ایک قریبی گھر سے چوری کیے گئے،رپورٹ
-
دولت اسلامیہ تاریخی نسل کشی کر رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
یوکرائن کے بحران کا حل سیاسی مذاکرات میں ہے،بان کی مون
-
شام، داعش کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کے شواہد ،شامی فوج نے بھی کلسٹر ہتھیار استعمال کیے ہیں،ہیومن رائٹس واچ
-
مصر‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر جنگجوؤں کا حملہ‘ گیارہ فوجی ہلاک
-
برطانوی حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ایک نیا قانون متعارف کرا دیا
-
قوم جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ارکان پارلیمنٹ کااعلان،مشترکہ اجلاس میں عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید ،ریاست اور آئینی حدوں پر لشکر کشی ہوئی، اس لشکر کے خلاف پوری پارلیمنٹ متحد ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی تحریک اوراپوزیشن جماعتوں کے مذاکراتی جرگے کے 2دورختم ،آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے ،عمران خان اورطاہرالقادری نے مثبت اشارہ دیاہے ،امیدہے اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوں ... مزید
-
دھرنے میں 150 تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،احتجاج کی آڑ میں بغاوت ہو رہی ہے،چودھری نثار،تباہی کا ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی، ایوان ملک کے 18 کروڑ عوام کی آواز ہے، کسی کو شک نہیں ہونا ... مزید
-
41سال سے باریوں کی حکومت کی گئی، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے آج تک عوامی نمائندگی کے آئین کو نافذ نہیں کیا، طاہرالقادری،آئین کے ساتھ وہ نہیں ہم کھڑے ہیں، پہلے 40 آرٹیکل بھی آئین کا حصہ ہیں حکومت کیوں ... مزید
-
کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی،سینیٹر اعتزاز احسن ، عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ... مزید
-
تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے اعلان،عمران خان کی بجائے پارلیمنٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جو عوام کی توقعات پوری نہیں کر سکی،مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے جو کچھ ... مزید
-
چیف جسٹس نے تحریک انصاف سے بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطے کی تردید کردی، عمران خان سے زندگی میں ایک بار ملا ہوں،معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے،مکمل حل کرینگے، جسٹس ناصرالملک، سپریم کورٹ نے تمام پارلیمانی ... مزید
-
آزمائش کی اس گھڑی میں پارلیمنٹ متحدہے،سعد رفیق ،قوم کو یقین دلاتے ہیں کوئی طاقت ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹاسکتی، تما م سیاسی جماعتیں آئین اور پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ایک ہیں،جبر اور زور کے ... مزید
-
عوام نے وزیراعظم کے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ،نواز حکومت اپنے چودہ ماہ کے دوران غربت میں خاتمے کیلئے بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی ،پنجاب حکومت کی کارکردگی ... مزید
-
ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری، جاویدہاشمی کے الزامات مسترد، عمران خان سے بالواسطہ یابلاواسطہ کوئی تعلق نہیں رہا، ایک ملاقات ہوئی ... مزید
-
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تماشا لگا ہوا ہے ،پارلیمنٹ میڈیا اور سول سوسائٹی اس بات پر متفق ہے کہ ان بلوائیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ آئین اور جمہوریت کے یہ دشمن ہیں، تیسری قوت کے اشارے کے منتظر ان خانہ ... مزید
-
صوفی محمدپربغاوت کا مقدمہ چل سکتا ہے تو عمران اور قادری کیخلاف کیوں نہیں،فضل الرحمان،دونوں اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں یہ باغی اور دہشت گرد ہیں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے ، پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران ... مزید
-
آصف زرداری کا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، سراج الحق ، جاوید ہاشمی و پرویز الہی کو ٹیلی فون ، موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست:پلڈاٹ سروے،وزیراعظم نوازشریف کے حق میں 46فیصد ووٹ‘ وفاقی حکومت کی کارکردگی گزشتہ سال سے بہتر رہی،عوامی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب ... مزید
-
پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کے خلاف اب تک 7ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں
-
عمران خان کو انتخابات کے لیے 2018تک انتظار کر نا ہوگا،پرویز رشید ، بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے شکست کو تسلیم کریں ،میڈ یا سے گفتگو
-
چینی صدر کا دورہ ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا اختلافات کو ایک طرف رکھ پر بطور قوم شاندار استقبال کرنیکی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ
-
حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس پر چڑھائی پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق
-
سفارتخانوں کی بندش کی ہدایات جاری نہیں کیں،دفترِ خارجہ ،سفارتی عملے کو یہ ہدایت ضرور کی گئی کہ وہ شہر میں سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں، ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان
-
ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے توآرٹیکل 6 لگا دیا جاتا دھرنے والی جماعت کے سربراہ ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کی بات کریں تو غداری کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا،خالد مقبول،کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے ... مزید
-
برطانیہ کی پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری ، اسلام آبادکے سفرکے دوران محتاط رہنے کی ہدایت، بر طا نو ی شہر ی قبائلی علاقوں،چارسدہ،کوہاٹ،ٹانک،بنوں،لکی مروت کاسفرنہ کریں
-
سرکاری ٹی وی پر قبضے کا واقعہ نواز حکومت کیلئے دھچکاہے، برطانوی اخبار ، پی ٹی وی پر حملہ دارالحکومت پر حکومت کی کمزور گرفت کو اجاگر کرتی ہے، حملہ آوروں کی اکثریت طاہر القادری کے پیروکاروں کی تھی ... مزید
-
عمران خان رائے عامہ ہموارکرنے میں ناکام رہے ہیں، برطانوی جریدہ ،عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا لیکن وہ نوازشریف کے خلا ف عوا می حما ئیت حا صل نہ کر سکے ،اکنامسٹ
-
پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے اس لئے قبول نہیں کئے کہ شاید مفاہمت ہو جائے، سپیکر،ممبران اسمبلی کو بلا کر وضاحت لونگا کہ انہوں نے مرضی سے استعفے دیئے ہیں یا نہیں ؟، مولانا فضل الرحمان کے سوال کا جواب
-
پشاور، نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،پچاس سے زائد افراد گرفتار
-
امید ہے پاکستان میں متعلقہ جماعتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرلیں گی:چین، قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہاہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
شہبازشریف پہلے دن مستعفی ہوجاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا،اعتزاز احسن ،آئین کے تحت سپیکر کے پاس استعفیٰ پہنچ جائے تو ممبر کا حق نہیں کہ وہ پارلیمنٹ آئے،تحریک انصاف جھگڑا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے صبر سے ... مزید
-
وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظردورہ برطانیہ منسوخ کردیا، دورہ میں وزیراعظم نے 5,4ستمبرتک کارڈیف میں نیٹو کانفرنس میں شرکت کرناتھی
-
ملک میں تمام مسائل کی وجہ فوج کے ریٹائرڈ افسران ہیں،جاوید ہاشمی، 90 فیصد پارلیمانی لیڈر نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں مگرسسٹم کے ساتھ کھڑے ہیں، مشرف پر غداری کا مقدمہ نہ چلا تو مزید غدار پیدا ہوں گے ،عمران ... مزید
-
”خراب ساؤنڈ سسٹم نے قائد انقلاب اور کپتان خان کو یکجا کردیا“ ،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان تحریک انصاف کے ساؤنڈ سسٹم کی تعریف،صدیقی صاحب ہمیں تو آپ کے خراب ساؤنڈ سسٹم نے مروادیا، عمران خان نے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.