حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، نواز شریف ،متاثرین کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ، پاک فوج نے متاثرین سیلاب کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے ،مشکل وقت سے جلد نجات ملے گی ، وفاق اور صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ، امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہا ہوں ، متاثرین سیلاب سے خطاب

منگل 16 ستمبر 2014 09:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرینگے ۔ ملتان میں شیر شاہ ریلیف کیمپ کے موقع پر متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے متاثرین سیلاب کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مشکل وقت سے جلد نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

ارکان اسمبلی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں وفاق اور صوبائی حکومت بھی متاثرین کے ساتھ ہیں متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مصیبتوں کو دور کرینگے مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا پاک فوج اور ریسکیو اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس سے قبل وزیراعظم کو انتظامی نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :