وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی رائے ونڈ میں ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی ، سیلاب سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال

پیر 22 ستمبر 2014 08:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی رائے ونڈ میں ملاقات ۔ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور سیلاب سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چونکہ وزیر اعظم نوازشریف اتوار کی چھٹی ہمیشہ لاہور میں گزارتے ہیں اس لئے اتوار کو ہی وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پنجاب میں آنے والے سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔