انقلاب آخری مراحل میں داخل، واپس جانے کا آج شام بتاوٴں گا، طاہر القادری،کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، ہماری جنگ ظالم نظام کیخلاف ہے، پاکستان کا نظام کرپشن کے مک مکا پر ہے، تقدیر بدلنے والے لوگ آجائیں تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے، دھرنے سے خطاب

پیر 22 ستمبر 2014 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب آخری مراحل میں داخل ہوچکا، آج شام بتاوٴں گا کہ کب واپس جانا ہے، کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، ہماری جنگ ظالم نظام کیخلاف ہے، حکمران اپنے بدانجام کو دعوت دے رہے ہیں۔ اتوار کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ کسی ایک شخص کیخلاف نہیں ظالم نظام کیخلاف ہے، پاکستان کا نظام کرپشن کے مک مکا پر ہے، کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، تقدیر بدلنے والے لوگ آجائیں تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج شام کو بتاوٴں گا کب واپس جانا ہے، ہماری کامیابی اور مقصد امن میں ہے، حکمران اپنے بد انجام کو دعوت دے رہے ہیں، کفر سے مملکت کو بقاء مل سکتی ہے، ظلم سے نہیں، ہم جمہوریت اور انسانیت کا سبق سکھانے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی قابلیت تحصیل ناظم جتنی ہے، حکمرانوں کا کاروبار صرف کرپشن ہے، معصوموں پر ظلم کرنیوالوں کو کوئی قبول نہیں کریگا، پارلیمنٹ میں آئینی غیرت ہوتو انقلاب اسی راستے سے آتا ہے، موجودہ پارلیمنٹ آئین کی قبر پر ہے، تحریک انصاف کے کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں۔