وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب ،آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 ستمبر 2014 04:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب ،آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن حالیہ سیلاب سے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم نے آپریشن ضرب میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :