پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف ،ضرب عضب آپریشن میں نوجوانوں کی کارکردگی قابل تحسین، پاک فوج قربانیوں اور کامیابیوں کے باعث پوری دنیا میں احترام و قدر کی نگاہ سے دیکھتی جاتی ہے،جنر ل راحیل شریف کا انسداد دہشت گردی مرکز کھاریاں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:07

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج اپنی قربانیوں اور کامیابیوں کے باعث پوری دنیا میں احترام سے دیکھی جاتی ہے۔قومی انسداد دہشت گردی مرکز(این سی ٹی سی) کھاریاں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج قربانیوں اور کامیابیوں کے باعث پوری دنیا میں احترام و قدر کی نگاہ سے دیکھتی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن میں نوجوانوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔این سی ٹی سی فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو تربیت دے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مشقوں کا جائزہ بہاولپور کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے آرمی چیف کھاریاں پہنچنے پر استقبال کیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق انسدادی دہشت گردی کا قومی مرکز(این سی ٹی سی)سیلورٹی اداروں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گاجس کے تحت فورسز کو شہری علاقوں، جنگلات اور دشوار گزار علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف مئوثر آپریشن کی تربیت دی جائے گی۔اسکے علاوہ این سی ٹی سی اہم قومی تنصیبات کی حفاظت کو مزید مئوثر بنانے کیلئے سیکورٹی اداروں کو پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :