کوئٹہ میں دودکانوں پر دستی بم حملوں اورفائرنگ، 4افرادجاں بحق،10زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دودکانوں پر دستی بم حملوں اورفائرنگ کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاپولیس فرنٹئیرکوراوربم ڈسپوزل کاعملہ موقع پر پہنچ گیا نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقعہ باربرشاپ پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکاجودکان کے اندرگرکرزورداردھماکے سے پھٹ گیا حملہ آوردکان میں فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے بم دھماکے اورفائرنگ سے 3افراد غلام شبیرسکنہ ملتان،شارخ اورسلطان گل کوئٹہ موقع پر جاں بحق جبکہ نورحسن ،محمداقبال،محمدیونس فضل محمد،عامر،غلام عباس،شوکت،ذوالفقار،محمداجمل زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فرنٹےئرکوراوربم ڈسپوزل کاعملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کوگیھرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیادھماکے اورفائرنگ سے دکانوں کو شدیدنقصان پہنچااسی طرح سریاب کے علاقے برمہ ہوٹل واقعہ فوٹواسٹوڈیوپرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکااورفائرنگ کی بم دکان میں گرکرزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں محمدآصف موقع پرجاں بحق جبکہ محمدافضل شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیانعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدکاروائی پولیس کررہی ہیں۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاورائی شروع کردی ۔