بلاول بھٹوکی صورت میں پیپلزپارٹی میں جان آ گئی،شہیدرانی کا مشن پوراکرینگے ،وزیراعلی سندھ،پیپلزپارٹی کی تحریک کی بدولت 30سالہ آمریت کے خلاف مہم کامیاب ہوئی ،قائم علی شاہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:24

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے آج بلاول بھٹوکی صورت میں پیپلزپارٹی میں جان آئی ہے شہیدرانی کے مشن کوپوراکرینگے ۔ان خیالات کااظہاروزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے سانگھڑکے قریب جھول شہرمیں سابق رکن سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی کے اہنماء راناعبدالقادرفاجپوت کی کاٹن فیکٹری میں ایک بڑے احتجاجی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بعدازاں سانگھڑمیں پیپلزپارٹی کے ا حمدحسن چانڈیوکی رہائش گاہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑپی پی پی کاقلعہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی شہریوں نے30سالہ آمریت کے خلاف پرویزمشرف دورمیں شہیدرانی کی چلائی گئی تحریک سے مجبورہوکہ ایمرجنسی ختم کی انہوں نے کہا کہ اوجی ڈی گیس کی کے لئے ضلع سانگھڑکی عوام کاحق ہے جس کے لئے رکن قومی صوبائی اسمبلی ممبران کی کمیٹی تشکیل دی ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے18ویں ترمیم کابل پاس کرکے اکاؤنٹ میں رائیلٹی رقم آئی گی کمیٹی کی نگرانی میں کام ہوگا

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے اچھروتھرکے قحط زادہ علاقوں میں لوگوں کومفت خوراک1,2بلین تقسیم کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے تھرمیں500آزاد پلاٹ لگانے کامنصوبہ ہے ابتک 80آزادپلاٹ لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی روزگارکاوعدہ پوراکرنے کے لئے نوکریوں سے پابندی ہٹاکرمیرٹ پرنوکری دی جائیگی انہوں نے کہا کہ سانگھڑشہرمیں واٹرسپلائی کی صفائی کے لئے پبلک پیلتھ محکمہ کواحکامات دیئے میں سانگھڑکے روڈراستوں کی خستہ حالت جلدچارروڈتعمیرکرینگے دیہی علاقوں میں گیس بجلی کے لئے فراہم کیا جائے گاگیس کے ادارے کی طرف ڈھائی ارب روپے بتایا سندھ امیرترین صوبہ ہے سندھ میں سونا(کوئلہ)نکلتاہے وفاق دعویدارہیں لیکن سندھ پرخرچ کیا جائے ہم نے کوشش کرکے وفاق سے حاصل کی ہے یہاں بجلی پیداکرکے دیگرملکوں کوبھی فروخت کرینگے اورانہوں نے کہا کہ18اکتوبرکوبلاول زرداری بھٹوب بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے جس میں ضلع سانگھڑکے لاکھوں افراد شرکت کرینگے اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی فرازڈیرو،شاہد رستم،فداحسین ڈیرو،ضیااحمد لنجار،اصفرجنیدجونیجو،راشدراجپوت،معشوق علی چانڈیو،سہراب خان مری ودیگر بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :