کراچی، پولیس کامبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت7دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ،ملزمان نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا تھا تاہم مقابلے اور دستی بم حملے میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہو،پولیس

پیر 6 اکتوبر 2014 07:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء)کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت7دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ،پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا تھا تاہم مقابلے اور دستی بم حملے میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدو ایوب گوٹھ لاسی گوٹھ میں میں اتوار کے روز پولیس نے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی ،پولیس کی نفری نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کردیے اور گھر گھر تلاشی لینے کا عمل شروع کیا تو اس دوران ملزما ن نے پولیس پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران لال داد،امین اور حسین نامی دہشت گرد سمیت7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔