کہیں نہیں جانے والا ، یہیں بیٹھا رہوں گا ، عمران خان

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام آنے کے باوجود ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب کہ محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کے بغیر کنٹینر سے نہیں نکلوں گا، محرم آنے کے باوجود یہاں سے نہیں جائیں گے، محرم کے لیے زبردست پلان بنالیا ہے اور محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائیں گے،جعلی اسمبلیوں کو نہیں مانتے ہمارے استعفے فوری منظور کیے جائیں جبکہ نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔اانہوں نے کہاکہ وہ دھرنے سے کہیں نہیں جانے والے،وہ یہیں بیٹھیں رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سو نامی ڈی چوک پرہی ٹھہرارہے گا۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔عمران خان کا کہنا تھاکہ میں کہیں جانے والا نہیں، یہیں بیٹھا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :