ایم کیوایم کسی بھی قیمت دوبارہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی، الطاف حسین

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قیمت پر دوبارہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیاروپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگوبھی کی، اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹرز، زونوں اوراضلاع کے کارکنوں، تمام تنظیمی ونگزاوردیگر شعبہ جات کا پارٹی کی قیادت ،رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران پر سخت دباوٴ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کسی بھی قیمت پر دوبارہ شامل نہ ہوا جائے بلکہ حکومت میں دوبارہ شمولیت کاسوچنا بھی سوفیصدنامناسب عمل ہوگا۔