بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی مسلمانوں اور بھارت کے عوام کے دشمن ہیں،پرویز مشر ف،بھارتی وزیر کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ پراکسی وار پاکستان کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے وطن کی خاطر جانوں تک قربان کر دیں گے، پاکستان ملک کے وفاع کے لیے ضرورت پڑنے پر جوہر ی ہتھیار بھی استعمال کر سکتا ہے،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشر ف نے کہا ہے بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی مسلمانوں اور بھارت کے عوام کے دشمن ہیں ۔بھارتی وزیر کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ پراکسی وار پاکستان کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے وطن کی خاطر جانوں تک قربان کر دیں گے اور ملک کے وفاع کے لیے ضرورت پڑنے پر جوہر ی ہتھیار بھی استعمال کر سکتا ہے۔

ملک کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت سے کبھی بھی غافل نہیں ہوں گے۔ پاکستان سے بھار ت میں کوئی دہشتگردی نہیں ہورہی ہے بلکہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرتا ہے ۔سابق صدر نے کہا بھارتی خطر ے سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیارہیں ۔ مودی کے وزیرا عظم بننے کے بعد لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیداہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :