عمران خان کیخلاف جنسی سکینڈل کا معاملہ دائرہ اختیار سے باہر، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ، ارسلان افتخار کے نام سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، گمنام خط پر کونسل کوئی کارروائی نہیں کرسکتی،شیرانی کا جواب

جمعرات 23 اکتوبر 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ عمران خان کیخلاف جنسی سکینڈل کا معاملہ دائرہ اختیار سے باہر، ارسلان افتخار کے نام سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، گمنام خط پر کونسل کوئی کارروائی نہیں کرسکتی، ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے خلاف جنسی سکینڈل بارے آپ کو کوئی خط موصو ل ہوا ہے اگر ایسا ہے تو اس پر نظریاتی کونسل نے کیا تجویز تیار کی ہے جس پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ اولاً تو ہمیں ارسلان افتخار کا کوئی خط موصول ہی نہیں ہوا اور ایک خط کونسل میں ضرور آیا ہے مگر وہ گمنام ہے۔

انہوں نے کہاکہ جنسی سیکنڈل کامعاملہ بھی دائرہ اختیار سے باہر ہے جبکہ کونسل اس طرح ہر کسی کے خط پر ایکشن نہیں لیتی۔

متعلقہ عنوان :