اسلام آباد میں دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں، اسلام آباد میں بڑی سازش ہوئی ہم نے ناکام بنادیا ہے،مولانا فضل الرحمن،،ملک 40سال کی کرپشن میں اتنا تباہ نہیں ہوا جتنا چالیس دن کے دھرنے میں تباہ ہوچکا ،دوسرے مذاہب کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں لیکن کسی کو ہماری مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ مغربی ایجنڈا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں نے دنیا کا پیسہ خود ہڑپ کرلیا نیا پاکستان کیا بنائیں گے؟،بلوچستان میں مسخ اور خیبرپختونخوا میں ذبح شدہ لاشیں مل رہی ہیں،دونوں صوبوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 24 اکتوبر 2014 05:01
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں،ملک 40سال کی کرپشن میں اتنا تباہ نہیں ہوا جتنا چالیس دن کے دھرنے میں تباہ ہوچکا ہے۔اسلام آباد میں بڑی سازش ہوئی جس کو ہم نے ناکام بنادیا ہے،دوسرے مذاہب کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں لیکن کسی کو ہماری مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے یہ مغربی ایجنڈا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں نے دنیا کا پیسہ خود ہڑپ کرلیا نیا پاکستان کیا بنائیں گے؟،بلوچستان میں مسخ اور خیبرپختونخوا میں ذبح شدہ لاشیں مل رہی ہیں،دونوں صوبوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جمعیت علماء اسلام نے آج اپنی تاریخ کو آواز دی ہے اور ماضی کو پکارا ہے،عوام کی کا نفرنس میں شرکت پارٹی سے وابستگی کا تجدید عہد ہے اور نظریات پر بھرپوراعتماد ہے،عوام نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان کے عوام جمعیت کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے اور بلوچستان کا مستقبل جمعیت کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا اجتماع آج کوئٹہ میں ہے جسے ناکام کرنے کیلئے کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی گئی ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان واقعات کے باوجود یہ لوگ کارکنوں کو موت سے نہیں ڈرا سکے اور انسانوں کا سمندر جلسے کی طرف آیا اور سازش ناکام ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جمعیت کا پرچم ہمارے اکابرین کی امانت ہے جس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،آج ہم مفتی محمود احمد کی روح سے تجدید عہد کرنے آئے ہیں جو ایک تحریک ،نصب العین کا نام تھا،علماء اور مفتی ان کے مقام کو سمجھتے ہیں وہ جامع کی علامت تھے اس نے سیاست میں قومی رہنما کے طورپر اپنے آپ کو متعارف کرایا اور ملک میں شریعت اور انقلاب کے حوالے سے مفتی محمود نے نظریہ دیا اس کے علاوہ ہمیں کوئی دوسرا نام نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں مولوی کو حجروں تک محدود کرنے کا پیغام دیا گیا اور ان کی صلاحیتوں کو مسجد کے محراب تک محدود کیا گیا اور پاکستان کی سیاسی اور دیگر قوتیں علماء کو دھکیلنے کے تمام وسائل بروئے کار لارہے تھے لیکن علماء اور عوام میں رابطہ اور علماء کو سیاست میں لانے کا سہرا مفتی محمود کو جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگ کے نقشے اور ادوار بدلتے رہتے ہیں،عالمی سیاست میں تبدیلی آگئی ہے اور سوویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ اپنے آپ کو دنیا کی طاقت کا محور سمجھتا ہوں اور تمام وسائل استعمال کر رہا ہے وہ عسکری،معاشی اورسیاست پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں اور بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دینا ان کا ایجنڈا ہے۔مغربی تہذیب کے نمائندے ہماری اسلامی قومی اور مذہبی تہذیب کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں،اسلام آباد کے دھرنے میں فحاشی کے مناظر مغربی تہذیب کی نمائندگی کر رہے تھے،یہ لوگ ہماری نئی نسل سے حیا چھین رہے ہیں اور انہیں عریانی اور فحاشی کی طرف لے جارہے ہیں،قوم نے یہ مناظر دیکھے ہیں اور یہ لوگ دھرنا نہیں دے رہے تھے بلکہ قدرت کی طرف سے بے نقاب ہورہے تھے اور بے نقاب ہورہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو گند پھیلایا گیا اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں اور تاریخ کا طویل ترین مجرا اسلام آباد میں سجایا گیا،انہوں نے کہا کہ اگر جمعیت کا کارکن اس عریانی اور فحاشی کے خلاف میدان میں نہ آتا تو یہ گند مزید پھیلتا۔انہوں نے کہا کہ مصطفوی انقلاب کی بات کرنے والا آج کہتا ہے کہ میرا آئیڈیل انقلاب فرانس اور روس ہے وہ کہتے ہیں کہ اقلیتوں اور غیر مسلموں سے ہم آہنگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کا کہنا ہے کہ پنی عبادت گاہ مسیحیوں کیلئے کھول دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدا نے ہمیں مسجدوں کو آباد کرنے کا حکم دیا مسجد میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو عبادت کی اجازت مغربی ایجنڈا ہے،ہم دوسرے مذاہب سے بہتر رویوں اور ہمدردی کے حق میں ضرور ہیں لیکن مذہبی شناخت کو ختم کرنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بڑی سازش،فرقہ واریت کی طرف لایا جارہا ہے،اسلام آباد کے کنٹینر پر انتہا پسند فرقہ واروں کو لایا گیا تاکہ مسلک کی بنیاد پر لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف بندوق اٹھانے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ تمہیں جنگ چاہئے جنہیں تم دہشتگرد کہتے ہیں ان کی تنظیمیں اور جنگ تمہاری ضرورت ہے ہم آپ کے ایجنڈے کو جانتے ہیں،تم نے ایران میں شیعہ سنی میں مقابلے کی بنیاد پیدا کی اور شام اور ایران میں بھی فرقہ واریت کو تقویت دی اور اب پاکستان میں بھی یہی کچھ کرانا چاہتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں قوم کو وحشیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے،میں نے میاں نواز شریف سے کہہ دیا تھا کہ آپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ شاید وفاق کی ضرورت ہو لیکن دونوں صوبوں میں لوگوں کی نفسیات کے مطابق حکومت سازی نہیں ہورہی ہے جو آج پختونخوا میں ہورہا ہے،وہی بلوچستان میں بھی ہورہا ہے،ہم دونوں صوبوں میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے،میاں صاحب کو دونوں صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مشورہ کرنے کا کہا لیکن نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،نیا پاکستان بنانے والے نہ پاکستان بنا رہے ہیں وہ بتائیں ڈیڑھ سال میں ملنی والی بیرونی امداد کی رقم کہاں گئی صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں،اس سے بڑی نااہل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں نے پوری دنیا کا پیسہ خود ہڑپ کرلیا انہیں بھوک کی اتنی شدت ہے کہ وہ پورے ملک کا پیسہ ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چالیس سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی،جتنا نقصان ان40دنوں میں دھرنوں کی وجہ سے ہوا ہے،چین کا صدر34ارب کی سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے اور دورہ دھرنوں کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔انہیں احساس نہیں کہ پاکستان کو تباہ وبرباد کردیا مجھے پاکستان کی معتبر شخصیات اورسفارتی لوگوں نے براہ راست کہا کہ ہم کسی تقریب میں جانے اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،تم نے ملک کا جنازہ نکال دیا اور نیا پاکستان بنانے جارہے ہو،مرغی گند بھی کھاتی ہے اور چونچ بھی اونچا رکھتی ہے،یہ وہ لوگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران کچھ بھی نہیں وہ کسی کی ڈگڈگی پر ناچ رہا ہے اور ہم ڈگڈگی کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسے اسلام کا علم نہیں وہ اپنے آپ کوشیخ الاسلام کہتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے9سال امام ابوحنیفہ سے خواب میں سبق پڑھا ہے یہ دین،قرآن وسنت اور امام ابوحنیفہ سے مذاق ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں کمزوریاں ہیں لیکن کیا ہمارے پاس اس کا متبادل ہے اور کیا ہم بندوق کی جانب جائیں،تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے کہ پاکستان کا ماحول فرقہ واریت کی جانب جانے کی متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کی گئیں اور صوبے کے وسائل کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی بھارت میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا تو پاکستان سے تمام تعلقات توڑ ایسے گئے تھے اور ہم نے10دن میں حالات کو صحیح کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ سے بے حرمتی کا حساب کتابکیوں نہیں ہے ،یہ ہمارے ملک کی عزت کا سوال ہے،جسے پامال کیاگیا لیکن آج ہم فاتح ہیں اور وہ شکست خوردہ ہیں ہم نے وہ سازشیں ناکام بنا دی ہیں،پاکستان میں اختلاف رائے ہوگا لیکن اصلاحات کا سلسلہ برقرار رہنا چاہئے،میں ان کے بین الاقوامی آقاؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے نمائندے پہلے ہی مرحلے میں ناک آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پختونخوا میں9ماہ حکومت کی اور قوم کا پیسہ ہر گاؤں حملے تک پہنچایا،بین الاقوامی رپورٹوں میں کہا گیا کہ کرپشن کی سب سے کم سطح اس صوبے میں ہے،آج جہاں سب سے زیادہ ہے اور لوگ آج بھی ہماری حکومت کو یاد کرتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 24 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسرفرازخان ،مصباح الحق اوراسدشفیق ڈٹ گئے ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 454رنزبناڈالے ،آسٹریلیانے بغیرکسی نقصان کے 113رنزبنالئے، وارنہ 75اورراجرز31رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود
-
پی سی بی گورننگ بورڈ نے کااجلاس ،آئی سی سی کی صدارت کیلئے پاکستان سے موزو ں شخص کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم
-
حلقہ پی پی 162 کے ضمنی انتخابات،مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چودھری حسان ریاض نے متحدہ اپوزیشن کے ا میدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی،پولنگ کے دوران متعدد اسٹیشنوں پر معمولی لڑائی جھگڑے کاسلسلہ دن بھر ... مزید
-
قومی نجکاری کمیشن کوپی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز نکالنے اور مکمل مینجمنٹ کی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا کہا گیا ہے، شیخ آفتاب،پی آئی اے کے 34طیارے فلیٹ میں شامل تھے9ناکارہ ہوگئے ، خراب طیاروں کو گراؤنڈ ... مزید
-
میڈیا براڈکاسٹرز و کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، نئے ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان یا اسلامی اقدار کے خلاف مواد پیش نہیں کیا جاسکے گا‘ عدلیہ اور مسلح افواج ... مزید
-
30 جون 2013ء تک 225 ڈیزل الیکٹرک ریلوے انجن قابل مرمت تھے ان کی مرمت کے لئے تین ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم صرف کی گئی اور 152 انجنوں کی مرمت کر لی گئی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا وزرا ء سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی،کاکردگی کے تحت بعض وفاقی وزراء کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی کے170 اراکین کا بنیادی تنخواہ12 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے ‘ ڈیلی الاونس 650 سے بڑھا کر5 ہزار ، کنوینس الاونس 400 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے ، ٹریولنگ الاونس 5 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر15 روپے ... مزید
-
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا گیا،لاہور میں عاشورہ کے موقع پر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر بھی غور
-
عمران خان کے دھرنے میں خصوصی افرادکی شرکت،2گونگے عمران کی تقریرکااشاروں میں ترجمہ کرتے رہے
-
پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، لو گو ں میں خو ف وہرا س پھیل گیا ، زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا
-
سپریم کورٹ نے ابراہیم بنام سٹیٹ نیب کیس میں چیئرمین نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی، سابق چیف جسٹس نے 612 ارب روپے کی رقم واپس نکلوائی‘ نیب نے اپنے قیام کے دورانئے میں بھی ... مزید
-
حدود آرڈیننس کیس ،سپریم کورٹ نے مدعاء علیہان کو طلب کر لیا ، اسلامی تعلیمات کو اس کی روح کے مطابق نہیں سمجھا جارہا ،سلام عورت کی گواہی اور کردار کی حوصلہ شکنی نہیں کرتا،فوجداری مقدمات میں عورت کی ... مزید
-
سعودی عرب، امریکی فوجیوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے میں ملو ث 13 افراد کو قید کی سزا، سزا پا نے والو ں میں 11 سعودی، ایک قطری اور ایک افغان شہری شامل ہے
-
نائیجیریا،بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغوا کر لیں
-
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد منظور کر لی
-
اوٹاوا میں فائرنگ کے بعدامریکہ‘کینیڈا کی فضائیہ الرٹ،کینیڈین دارالحکومت میں امریکی سفارت خانہ بند ،عملے کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی
-
امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام میں آئی ایس خلاف 15 فضائی حملے
-
پیرو،ٹاس کے ذریعے شہر کے نئے مئیر کا انتخاب
-
وائٹ ہاوٴس کی باڑ پھلانگنے والے شخص کو حکام نے تحویل میں لے لیا
-
میکسیکو ‘500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش ، اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا ،منتظمین
-
میکسیکو‘ لاپتہ طلباء کا معاملہ حل نہ کرنے پر مظاہرین نے عمارت کو آگ لگا دی
-
کوئٹہ میں قیامت صغریٰ، فائرنگ، بم ، خودکش دھماکے، 13افراد جاں بحق، خودکش حملے کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن تھے
-
بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے مگر ہم ایسا نہ ہونے دیں گے، سرتاج عزیز،اس مرتبہ جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں وہ تعداد اور شدت میں پہلے سے زیادہ ہیں ، مودی حکومت کے آنے کے بعدکشیدگی بڑھ گئی ہے ،وہ جوکچھ ... مزید
-
بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،علا قے میں سخت خو ف وہرا س، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی فوج کی جانب شہر ی آ با دی اور پاک فو ج کی اشرف شہید چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ... مزید
-
اسلام آباد میں دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں، اسلام آباد میں بڑی سازش ہوئی ہم نے ناکام بنادیا ہے،مولانا فضل الرحمن،،ملک 40سال کی کرپشن میں اتنا تباہ نہیں ہوا جتنا چالیس دن کے دھرنے میں تباہ ... مزید
-
کوئی ڈیل نہیں کی یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نظام تبدیل نہیں کرلیتے،ڈاکٹر طاہر القادری ، انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کرانے کی سازش کی گئی تو موجودہ ناجائز الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات نہیں ... مزید
-
پاکستان صنعتی انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، قوم ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی ہر قوت کا راستہ روک دے،ممنون حسین، قوم بازی گروں اور دھوکے بازوں کو پہچانے،گزشتہ کئی دہائیوں کی بدامنی اور ... مزید
-
قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور، حکومت بھارت سے باہمی مذاکرات کو آگے بڑھائیں ، معاملہ ... مزید
-
بھارت ورکنگ باؤنڈری پر بنکر بنانا چاہتا ہے ،ا جازت نہیں دیں گے، پاکستان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات جنگ بندی سمجھوتے کی واضح خلاف ورزی ہیں، اقوام ... مزید
-
ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں، عمران خان ، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے،دھرنے کے شرکا ء سے خطاب،دھرنے میں خصوصی افراد کی شرکت
-
دھرنوں کا خاتمہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ سب کی فتح ہے تنقید کی گنجائش نہیں ہے ، اب حکومت حالات ذہن میں رکھ کر مشاورت سے آگے بڑھے،خورشید شاہ،طاہر القادری تو واپس چلے گئے تاہم حکومت کو اس پر زیادہ ... مزید
-
خیبر ایجنسی ، تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، 6 شدت پسند ہلاک ،شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے‘ آپریشن خیبر ون میں اب تک 35سے زائدشدت پسند مارے جا چکے ہیں
-
کالعدم تنظیم جنداللہ نے مولانافضل الرحمن پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
وزیر اعظم نواز شریف سے نیپالی وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو،سارک ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں،اس سلسلہ میں نیپال اہم کردار ادا کر سکتا ہے ... مزید
-
آرمی چیف کی انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات،دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ پر اتفاق
-
بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات چندروز میں مکمل ہوجائے گی،خواجہ آصف، صارفین کو زائد رقم واپس اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، قومی اسمبلی میں بیان
-
مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنارہی ہے، بلاول بھٹو، بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اس لئے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے اور مسلسل پاکستان کے امن عمل کو سبوتاڑژکر رہا ہے، پاکستانی ... مزید
-
ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری
-
وزیر اعظم نااہلی کیس،اہم آئینی و قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سے 7 روز میں جواب طلب ،صادق اور امین کے حوالے سے اب فیصلہ ہو جانا چاہیے ،ممکن ہے عدالت کو 18 کروڑ عوام کو ہی صادق و امین کی سند جاری کرنا پڑے ... مزید
-
تھر پارکر میں قحط سالی کے باعث اپریل سے اب تک 249بچے جاں بحق ہوئے ،سرکار ی اعداد وشمار
-
بھارتی وزیراعظم کی سیاچن میں فوجیوں سے ملاقات ،میں بھارت کے ہر شہری کی طرف سے جوانوں کیلئے یہ پیغام لے کر سیاچن جا رہا ہوں کہ ہم تمہارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مودی کا ٹوئٹ ،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ ... مزید
-
دھماکے سے میری گاڑی تباہ ہوئی مجھے ٹارگٹ کیا گیا،لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں،مولانا فضل الرحمان
-
طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہماری مشاورت سے کیا،چوہدری شجاعت،حکمران صرف سیاست کریں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب ختم ہوجائیگا، رحمان ملک،حکومتی وزرا بیانات میں شائستگی لائیں اورگالیاں ... مزید
-
(ن) لیگ کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل طالبان کے قبضے میں ہیں، پنجاب حکومت
-
پاکستان اورترکی کا دفاعی صنعتی تعاون کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پراتفاق کیا،دفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط
-
بھارت سے آمد ورفت کے لئے ایوان کوئی بھی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے تو حکومت اس کا احترام کرے گی،وزیردفاع کا سینٹ میں جواب
-
تحریک انصاف کا ملک میں مخصوص افراد کے معیارِزندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ ،ان افرا د کو خصوصی شہری و سماجی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان
-
مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ، رہنماوٴں کا جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو ٹیلیفون، واقعہ کی شدید مذمت
-
خیبر ایجنسی آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز ایک بار پھر جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.